پانچ پاکستانی کرکٹرز پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کا شکار دانش کنیریا کے ساتھ ہیوسٹن میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پانچ کھلاڑیوں پر فی کس 5,000 ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

گزشتہ ماہ ہیوسٹن میں کھیلے گئے فرینڈ شپ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، آل راؤنڈر عبدالرزاق، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم اور اوپننگ بلے باز ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن نے شرکت کی -
 

image


پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کرکٹرز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اجازت نہیں لی تھی۔ اور اس وجہ سے ان تمام پر فی کس پانچ ہزار ڈالر یعنی 500,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 11 سے 13 اپریل تک ہونے والے اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی بھی موجود تھے لیکن انھیں صرف متنبہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ، پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی شرکت کی تحقیقات کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ کمیٹی میں ڈومیسٹک کرکٹ ڈائریکٹر انتخاب عالم، جنرل منیجر برائے نگرانی اور سلامتی اعظم خان اور بین الاقوامی کرکٹ منیجر عثمان والا مشتمل تھی۔

ان تمام پانچ کھلاڑیوں نے کمیٹی کے سامنے ایونٹ میں شرکت کا اعتراف کیا،لیکن کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق پی سی بی سے پیشگی منظوری کا انہیں علم نہیں تھا۔
 

image

واضح رہے کہ لیگ اسپینر دنیش کنیریا کو تاحیات پابندی کا سامنا ہے اور وہ بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک تھے اور پی سی بی نے مزید کارروائی کے لیے ان کے کیس کو انٹیگریٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Wahab Riaz, Nasir Jamshed, Fawad Alam, Abdul Razzaq and Shahzaib Hasan have been fined Rs. 500,000 (approximately $5000) for participating in "disapproved cricket" matches in the United States. The five players played alongside banned Pakistan legspinner Danish Kaneria in exhibition T20 matches that were not organised by the USACA and they did not have No Objection Certificates from the PCB.