سیاست ہمیشہ سے پرکشش رہی ہو یا نہیں مگر چند سیاسی
شخصیات ضرور ایسی ہیں جنہیں پرکشش ہونے کا اعزاز حاصل ہے- دنیا بھر کے 9
پرکشش سیاستدانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دو پاکستانی سیاسی شخصیات
بھی شامل کی گئی ہیں- یہ فہرست امریکی جریدے ’’رئیل کلیئر‘‘ کی جانب سے
شائع کی گئی ہے-
|
|
دنیا کے سب سے پرکشش سیاستدانوں کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر اٹلی
کی سابقہ وزیر Mara Carfagna ہیں جو کہ سیاست میں آنے سے قبل ایک ماڈلنگ کے
شعبے سے وابستہ تھیں-
|
|
دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدر Enrique Peña Nieto ہیں اور یہ مشہور اوپرا
اسٹار Angélica Rivera کے شوہر بھی ہیں-
|
|
فہرست میں تیسری پوزیشن پر پاکستان کی مشہور سیاستدان حنا ربانی کھر ہیں
اور یہ پاکستانی وزیرِ خارجہ رہ چکی ہیں- حنا ربانی کھر نے بزنس منیجمنٹ
میں ایم ایس سی کر رکھا ہے-
|
|
چوتھی پوزیشن سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے Hans Linde نے حاصل کی اور 2006
میں Riksdag (قانون سازی کرنے والا محکمہ) کے لیے انہیں اس وقت منتخب کیا
گیا جب ان کی عمر صرف 27 سال تھی-
|
|
اسرائیل سے تعلق رکھنے والی Orly Levy کو اس فہرست میں پانچواں نمبر حاصل
ہے- لیوی کا ایک اقرار ان کی فتح کا سبب بنا جو انہوں نے کچھ یوں کیا “ میں
سیاست کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی “-
|
|
پرکشش سیاستدان کی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے امریکہ کے مٹ رومنی
ہیں- مٹ رومنی 2012 میں ری پبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر بھی
منتخب کیے گئے-
|
|
دنیا کی ساتویں پرکشش ترین سیاستدان کا اعزاز روس کی Alina Kabaeva کو حاصل
ہے- یہ سوک چیمبر کی ممبر ہیں٬ اس کے علاوہ ریٹائرڈ rhythmic gymnast کے
طور پر بھی جانی جاتی ہیں- اس شعبے میں بھی انہوں نے بے پناہ کامیابیاں
سمیٹیں-
|
|
عمران خان کسی تعارف کے محتاج نہیں٬ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اعلیٰ مقام
رکھتے ہیں اور گزشتہ چند سالوں سے سیاست کے شعبے سے وابستہ ہیں اور تحریک
انصاف نامی سیاسی پارٹی کے بانی ہیں- اس فہرست میں عمران خان آٹھویں نمبر
پر براجمان ہیں-
|
|
نویں پوزیشن امریکہ کی سارہ پالن کو حاصل ہے - سارہ پالن امریکہ کی سیاسی
پارٹی ری پبلکن کی رکن ہیں-اور اسی پارٹی کی طرف سے 2008 میں نائب صدارتی
انتخابات کے لیے امیدوار بھی منتخب کی گئی تھیں-
|