سول نافرمانی کی تحریک پر کسی اور نے عمل کیا ہو یا نہ
کیا ہو لیکن ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شاید
ضرور اس عمل کیا ہے اور اسی لیے انہوں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور اسی
وجہ آئیسکو نے ان کے گھر کا بجلی کا کنشکن کاٹ دیا ہے-
|
|
جی ہاں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں موجود بجلی کی ترسیل کی ادارے
’اسلام آباد الیکٹرک سپلائی‘ یعنی ’آئسیکو‘ نے سیاسی جماعت تحریک انصاف کے
سربراہ عمران خان کے گھر کی بجلی کا کنکشن عدم دالائیگی کی وجہ سے کاٹ دیا
ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں موجود عمران خان
کی رہائش گاہ پر بجلی کے تین میٹر نصب تھے لیکن گزشتہ دو ماہ سے ان کا بجلی
کا بل ادا نہیں کا گیا جو ایک لاکھ تیس ہزار روپے بنتا تھا۔
آئیسکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھی بجھوائے لیکن
پھر بھی عمران خان کی جانب سے واجب الادا رقم جمع نہیں کروائی گئی جس کے
بعد قانون کے مطابق اُن کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے۔
|
|
یاد رہے کہ گزتشہ ماہ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ
عمران خان نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنا بجلی کا بل جلا
دیا تھا۔
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے کہا تھا
کہ وہ اپنے بجلی اور گیس کے بل اور سیلز ٹیکس حکومت کو ادا نہ کریں۔ |