سال 2014: قیمتی ترین برانڈز٬ کون کہاں جا پہنچا؟

دنیا کی مختلف قیمتی ترین اشیاﺀ کے بارے میں جب بھی آپ مطالعہ کرتے ہیں تو وہ عموماً سونے یا پھر ہیروں سے آراستہ ہوتی ہیں اور یہی چیز ان کو قیمتی بناتی ہے- لیکن آج ہم دنیا کے سب سے قیمتی برانڈز کے بارے میں بتائیں گے جن کا نام ہی ان کی مصنوعات کی کامیابی اور اعتماد کی ضمانت ہوتا ہے٬ اور یہی چیز ان کو قیمتی بھی بناتی ہے- اس آرٹیکل میں آپ جانیں گے سال 2014 کے دنیا کے قیمتی ترین کے بارے میں اور ساتھ ہی یہ بھی سال 2013 میں ان کی پوزیشن کیا تھی؟
 

گوگل
گزشتہ سال دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کمپنی گوگل نے اس سال ایپل کو شکست دے کر اس فہرست میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی- ایک سال کے دوران گوگل اثاثوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اب گوگل کے اثاثوں کی مالیت 158.84 ارب ڈالر ہے-

image


ایپل
ایپل جسے پہلے موبائل فونز کی انڈسٹری میں سام سنگ نے شکست دی اور اب گوگل سے شکست کھا کر قیمتی ترین برانڈز کی اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہے- گزشتہ سال ایپل دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان تھا- ایک سال کے دوران ایپل کے اثاثوں میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور اس وقت ایپل کے اثاثوں کی مالیت 147 ارب ڈالر ہے-

image


آئی بی ایم ٹیکنالوجی
قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر آئی بی ایم ٹیکنالوجی ہے جبکہ گزشتہ سال بھی آئی بی ٹیکنالوجی کو تیسری پوزیشن ہی حاصل تھی٬ جبکہ اس کے اثاثوں میں 4 فیصد کی کمی بھی واقع ہوئی- اس وقت آئی بی ایم کے اثاثوں کی مالیت 107 ارب ڈالر ہے-

image


مائیکرو سوفٹ
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سوفٹ قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے- البتہ اس سال مائیکرو سوفٹ کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ سال مائیکرو سوفٹ ساتویں پوزیشن پر تھا- ایک سال کے دوران مائیکرو سوفٹ کے اثاثوں میں 29 فیصد ہوا اور اب اس کے اثاثوں کی مالیت 90.2 ارب ڈالر ہے-

image


میکڈونلڈ
اس سال میکڈونلڈ بھی ایک درجہ کمی کے ساتھ سال 2014 کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ گزشتہ سال میکڈونلڈ کو چوتھی پوزیشن حاصل تھی- ایک سال کے دوران میکڈونلڈ کے اثاثوں میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد اب میکڈونلڈ کے اثاثے 85 ارب ڈالر رہ گئے ہیں-

image


کوکا کولا
سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی کوکا کالا اس سال چھٹی پوزیشن پر ہے اور اس کی رینکنگ میں بھی ایک درجے کی کمی واقع ہوئی ہے- کوکا کالا کمپنی گزشتہ سال قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر تھی- دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سال کے دوران کوکا کولا کے اثاثوں میں 3 فیصد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے جس کی بدولت اس کے اثاثے 80 ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں-

image


ویزا کریڈٹ کارڈز
اس سال ویزا کریڈٹ کارڈز کی رینکنگ میں بہتری آئی اور وہ دو درجے اوپر آنے کے بعد مذکورہ فہرست ساتویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال یہ کمپنی نویں پوزیشن پر تھی- ایک سال کے دوران اس کے اثاثوں میں 41 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے- اس وقت ویزا کریڈٹ کے اثاثوں کی مالیت 79 ارب ڈالر ہے-

image


اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام
دنیا کے قیمتی ترین برانڈز کی فہرست میں اے ٹی اینڈ ٹی ٹیلی کام اس سال 2 درجے نیچے آئی ہے جبکہ اس کے اثاثوں میں 3 فیصد کا اضافہ بھی ہوا ہے- سال 2014 کی فہرست میں یہ کمپنی آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ گزشتہ سال چھٹے نمبر پر تھی- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 77 ارب ڈالر ہے-

image


مالبورو ٹوبیکو
دنیا کا نواں قیمتی ترین برانڈ مالبورو ٹوبیکو ہے اور اس کے درجات میں بھی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے- گزشتہ سال یہ کمپنی آٹھویں نمبر پر تھی جبکہ اس سال ایک درجہ نیچے آنے کے بعد یہ نویں پوزیشن پر ہے- ایک سال کے دوران اس کمپنی کے اثاثوں میں 3 فیصد کی کمی بھی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب اس کے اثاثوں کی مالیت 67 ارب ڈالر ہے-

image

ایمیزون
اس سال ایمیزون کی ریکنگ میں کافی بہتری آئی ہے جس کے بعد یہ کمپنی 4 درجے اوپر آئی ہے- سال 2014 کی فہرست میں ایمیزون 10ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال اسے 14ویں پوزیشن حاصل تھی- ایک سال کے دوران اس کے اثاثوں میں 41 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ اثاثوں کی مالیت 64 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Well, guess that argument's settled for now. Google is a more valuable brand than Apple. At least that's the assessment of an annual study by Millward Brown, a communications company that ranks Google as the world's most popular brand, topping Apple, which had held the top spot for the past three years.