برطانیہ: پورا گاؤں فروخت کے لیے پیش

پہلے لوگ صرف اپنی زمینیں٬ دکانیں یا گھر فروخت کے لیے پیش کیا کرتے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے خرید و فروخت کا شعبہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہو- جس کی ایک دلچسپ مثال گزشتہ روز برطانیہ میں دیکھنے میں آئی جہاں پورا کا پورا گاؤں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے-

برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے ڈیون شائر میں واقع بینتھم نامی ایک ساحلی گاؤں کے مالک نے گاؤں کو ایک کروڑ 15 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔
 

image


یہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دینے والا گاؤں 750 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس میں 40 مکانات، ایک شراب خانہ، دکان٬ چھوٹی بندرگاہ اور ایک مشہور boathouse بھی موجود ہے۔

یہ گاؤں صدیوں سے پراپرٹی ڈیلر ایوینز اسٹیٹ کے زیرِ انتظام ہیں اور وہی اس کے مالک بھی ہیں٬ ایوینز اسٹیٹ کے مطابق دنیا بھر سے خریداروں نے اس گاؤں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایک اندیشہ یہ بھی ہے کہ گاؤں کو ڈویلپرز کے ہاتھوں فروخت کردیا جائے گا جبکہ گردش کرنے والی چند افواہوں کے مطابق چند روسی ارب پتی افراد اس گاؤں کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں-
 

image

دوسری جانب دیہاتیوں کو گزشتہ سال ہی گاؤں کی فروخت کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا تھا اور اب ان لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ نئے آنے والے مالکان ان دیہاتیوں کو یہاں رہنے بھی دیں گے کہ نہیں؟

اس گاؤں میں سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے جبکہ دیہاتیوں کو اس بات کا بھی خوف کہ کہیں نئے آنے والے مالکان یہ پابندی ختم نہ کردیں-
 

image

اس حوالے سے ایوینز اسٹیٹ کی مالکہ جل گوڈارڈ کے شوہر ٹونی گوڈارڈ کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ جو بھی بینتھم کو خریدے گا وہ یہاں کی روایات کا خیال رکھتے ہوئے اسے سیاحوں کے لیے بند رکھے گا۔

دوسری جانب برطانیہ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے والا ادارہ نیشنل ٹرسٹ بھی اس گاؤں میں اپنی دلچسپی ظاہر کررہا ہے اور وہ اسے خرید کر محفوظ بنانا چاہتا ہے-
 

لیکن گاؤں کو خریدنے کے لیے ادارے کا تمام انحصار اپنے ڈونرز اور چار ملین ممبران پر ہے کیونکہ اس رقم کا بندوبست کرنے کے لیے انھیں چندے اور عطیات کی ضرورت ہوگی۔
 

image

نیشنل ٹرسٹ کے جنرل مینیجر ڈیوڈ فورڈ کا کہنا ہے کہ “ بے شک اس گاؤں کے رہائشیوں کے لیے یہ انتہائی پریشان کن وقت ہے- لیکن ہم اس گاؤں کے محفوظ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

The National Trust could buy up a whole seaside village in Devon, in a bid to stop it falling into foreign hands. The traditional Devon village of Bantham has been put up for sale for £11.5million, which includes its own stretch of beach, prompting interest from around the world.