| برساتی جنگلات، جنگلوں کی وہ قسم ہے جو بہت زیادہ بارشوں 
		کے سبب وجود میں آتی ہے۔اور ان جنگلات میں سالانہ کم از کم 1750 سے 2000 
		ملی میٹر تک بارش ہوتی ہے۔ مون سون کا موسم ان جنگلوں کی تخلیق میں اہم 
		کردار ادا کرتا ہے۔ منفرد پودوں٬ جانوروں اور کیڑوں کی ایک بڑی تعداد ان 
		برساتی جنگلوں میں پائی جاتی ہے۔ دنیا کی 28 فیصد آکسیجن ان برساتی جنگلوں 
		کی مرہون منت ہے۔دنیا میں برساتی جنگلات کی ایک بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے- 
		جن میں سے چند بڑے اور مقبول ترین برساتی جنگلات کا ذکر آج آپ اس آرٹیکل 
		میں آپ پڑھیں گے-
 | 
	
		| Emas National Park and 
		Chapada Dos Veadeirosیہ برساتی جنگلات برازیل کے مرکزی مغربی علاقے میں واقع ہیں اور یہاں مختلف 
		اقسام کی جنگلی حیات پائی جاتی ہیں- جن میں giant anteater, giant 
		armadillo جیگوار٬ لومڑیاں اور ہرن شامل ہیں- اور مختلف اقسام کے پودوں کے 
		حوالے سے بھی اس جنگل کو امیر سمجھا جاتا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Sinharaja Forest
 سری لنکا کے جنوب مغرب میں واقع اس برساتی جنگل میں 60 فیصد سے زائد نایاب 
		درخت پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ جنگل میں پرندوں اور جانوروں کی منفرد 
		اقسام بھی موجود ہیں- اس برساتی جنگل میں قدرتی نہریں٬ دریا٬ آبشاریں اور 
		تالابوں کا وجود بھی ہے- اس جنگل میں چیتے٬ بندر اور کیڑے مثلاً تتلیاں 
		وغیرہ بھی کثرت سے پائی جاتی ہیں- یہاں دوائیں بنانے 
		والی جڑی بوٹیاں بھی 
		پائی جاتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Montecristo cloud Forest
 El Salvador میں واقع یہ ایک انتہائی گھنا جنگل ہے جہاں متعدد جانوروں کی 
		نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ یہاں کئی اقسام کے پودے بھی پائے 
		جاتے ہیں- جانوروں میں قابلِ ذکر الو٬ اسپائیڈر بندر٬ پوماز اور anteaters 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Monteverade Forest
 کوسٹا ریکا میں واقع یہ ایک ایسا جنگل ہے جو بادلوں سے ڈھکا رہتا ہے اور 
		یہاں بے انتہا نمی پائی جاتی ہے- جس کی وجہ سے پودوں کی پیداوار میں بھی 
		اضافہ دیکھنے میں آتا ہے- اور اسی وجہ سے یہاں کئی اقسام کے پودے بھی پائے 
		جاتے ہیں جبکہ کئی جانوروں کی منفرد نسلیں بھی پائی جاتی ہیں- ان جانوروں 
		میں رینگنے والے جانور٬ ممالیہ٬ پرندے اور howler بندر شامل ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Mount Kinabalu National Park
 اس پارک کو  فلورا اور فیونا نامی پھولوں کی جنت کہا جاتا ہے- ملائیشیا میں 
		واقع اس پارک میں 4500 اقسام کے پودے پائے جاتے ہیں جبکہ 289 اقسام کے 
		پرندے موجود ہوتے ہیں- آپ کو یہ جان کر بھی شدید حیرانی ہوگی کہ یہاں 290 
		اقسام کی تتلیاں پائی جاتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Sapo National Park
 Liberia میں واقع یہ ایک مرطوب برساتی جنگل ہے جہاں منفرد اقسام کے پودے 
		پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ یہاں گوشت خور مائیکرو حیاتیات بھی موجود ہیں- 
		اور اسے انسان کے لیے خطرناک بھی قرار دیا گیا ہے- اس جنگل کی سیر سے قبل 
		آپ کو متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Alaska’s rainforests
 یہ الاسکا کے متعدل قسم کے برساتی جنگلات ہیں جہاں پودوں اور جانوروں کی 
		منفرد اقسام پائی جاتی ہیں- اس کے علاوہ یہاں جنگلی پھول اور متعدد اقسام 
		کی بیریز بھی پائی جاتی ہیں- حقیقی معنوں میں فطرت سے محبت کرنے والوں کے 
		لیے یہ ایک بہترین مقام ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Amazon Rainforests
 ایمیزون کے ان برساتی جنگلات کو زمین پر پائے جانے والے سب سے بڑے برساتی 
		جنگلات کا گھر کہا جاتا ہے- یہ جنگلات براعظم جنوبی امریکہ کے 40 فیصد حصے 
		پر محیط ہیں اور اس میں برازیل٬ بولیویا٬ پیرو٬ ایکواڈور٬ کولمبیا اور 
		وینزویلا شامل ہیں- یہاں بھی پودوں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Ecuador’s Cloud forests
 ایکواڈور میں واقع یہ برساتی جنگلات زمینی سطح سے نیچے پائے جانے 
		والے برساتی 
		جنگلات سے نسبتاً زیادہ ٹھنڈے اور سرسبز ہیں- اس کے علاوہ یہاں ممالیہ 
		جانور بھی انتہائی کم پائے جاتے ہیں- لیکن پھر بھی جو جانور یہاں پائے جاتے 
		ہیں وہ انتہائی نایاب نسلوں سے تعلق رکھتے ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Daintree
 یہ برساتی جنگلات آسٹریلیا میں واقع ہیں- اس برساتی جنگل میں موجود جانوروں 
		میں سب سے زیادہ چمگاڈر اور دوسرے نمبر پر مینڈک پائے جاتے ہیں- اس کے 
		علاوہ یہاں رینگنے والے جانوروں اور تتلیوں کی بھی متعدد اقسام پائی جاتی 
		ہیں جبکہ جنگل میں موجود کیڑوں کی 12000 اقسام پائی جاتی ہیں-
 | 
	
		|  |