حد ہوگئی سیلفی کی٬ جان بھی جاسکتی تھی

اپنے کیمرے سے اپنی ہی تصویر  کھینچنے کو ’ سیلفی‘ کہا جاتا ہے اور آج کل کے نوجوانوں میں یہ عمل جنون کی حد تک پایا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ جنون نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے٬ وہ کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں-
 

image


گزشتہ روز دو ایرانی خواتین نے یہ عمل دوران ڈرائیونگ کرنے کی کوشش کی- انہوں نے اس دوران اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوگئی-

یہ دونوں خواتین دورانِ ڈرائیونگ ایرانی گانا گاتے ہوئے اپنی ویڈیو بنارہی تھیں جبکہ خاتون ڈرائیور بھی اسٹئیرنگ وہیل چھوڑ کر ہاتھوں سے دل کا سمبل بنانے مصروف تھیں اور اسی دوران کار کسی چیز سے جا ٹکرائی-
 

image


خوش قسمتی سے کار میں نصب ائیر بیگز نے اپنا کام کر دکھایا اور دونوں خواتین کو صرف معمولی چوٹیں آئیں- ہاسپٹل میں ٹریٹمنٹ کے بعد دونوں خواتین نے اپنی موجودہ حالت کی تصویر بھی کھینچ کر فیس بک پر شئیر کی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Two women in Iran have crashed their car while taking a video selfie behind the wheel. The pair, who were singing to an Iranian pop song called 'Ghorboni' by Saeed Shayesteh, decided it was a good idea two whip out a mobile phone and record their musical endeavour.