دنیا کے گمشدہ “ تصوراتی “ شہر

یہ تصور کرنا بھی انتہائی مشکل کام ہے کہ ایک پورا شہر مکمل طور پر غائب ہوگیا اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا کے کئی شہر آج بھی گمشدہ ہیں جبکہ کئی ایک کو دریافت بھی کرلیا گیا ہے- کسی شہر کے گمشدہ ہونے میں کئی عوامل کارفرما ہوسکتے ہیں مثلاً قدرتی آفات یا پھر موسم کی تبدیلی وغیرہ- ہم یہاں چند ایسے شہروں کا ذکر کریں گے جو حقیقت میں دریافت تو کرلیے گئے لیکن ان کی تاریخ جو بیان کی گئی وہ صرف اندازوں پر مبنی اور تصوراتی ہے اور آج تک کوئی بھی ان کی درست حقیقت سے واقف نہیں- اور اسی وجہ سے انہیں تصوراتی شہر بھی کہا گیا ہے- البتہ یہ شہر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ضرور ہیں-
 

La Ciudad Perdida, Colombia
اس شہر کی تاریخ ماچو پیچو سے بھی کم سے کم 600 سال پرانی ہے- یہ مقام کولمبیا کے ساحل کے قریب موجود جنگل کے وسط میں واقع ہے- اندازوں کے مطابق یہ شہر Tayrona تہذیب کا مرکز تھا- اس شہر کو 1972 میں خرانہ تلاش کرنے والے چند افراد نے دریافت کیا٬ جبکہ 2005 میں یہاں کام کا آغاز کیا گیا- ایڈونچرز اور ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے یہ مقام کسی سونے کی کان سے کم نہیں-

image


Pompeii and Herculaneum, Italy
اٹلی میں واقع یہ دونوں شہر 79 عیسوی میں اس وقت تباہ ہوئے جب ان کے قریب موجود Vesuvius نامی آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا اور یہ اس کی راکھ میں دب گئے-پومپئی شہر کے باشندے اور جانور تو پھر بھی کافی حد تک محفوظ رہے لیکن قریب موجود Herculaneum نامی شہر کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور یہاں موجود تہذیب آج بھی ایک راز ہے-

image


Ctesiphon, Iraq
یہ گمشدہ شہر جدید دور کے عراقی شہر بغداد کے جنوب مشرق میں 20 میل کے فاصلے پر واقع دریائے ٹگرس کے شمال مشرقی کنارے پر واقع ہے- یہ شہر اپنے انتہائی بڑے گنبد نما ہال کی تعمیرات کی وجہ سے مشہور تھا- اس شہر کی مقبولیت کی ایک وجہ یہاں موجود اینٹوں سے تعمیر کردہ دنیا کی سب سے بڑی arch تھی- اس arch کے بالکل عقب میں واقع بادشاہ کا کمرہ تھا جس کی اونچائی 30 میٹر اور لمبائی 48 میٹر تھی-

image


Vijayanagar, India
وجے نگر سلطنتِ Vijayanagara کا دارالحکومت تھا جسے Bisnagar کی بادشاہت کے حوالے سے بھی جانا جاتا تھا- 1500 عیسوی میں یہ شہر پھلنا پھولنا شروع ہوا اور یہاں کی آبادی پیرس کے مقابلے میں دگنی تھی- وجے نگر کو اپنے متعدد مقدس مزارات اور مندروں کی وجہ سے انتہائی شاندار قرار دیا جاتا تھا-

image


Carthage, Tunisia
Tunisia میں واقع یہ شہر سمندر کے کنارے آباد تھا اور ایک اہم بندرگاہ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتا تھا اور اسی وجہ سے ترقی کی جانب گامزن بھی تھا- اگرچہ اس شہر کو دو مرتبہ بالکل معطل کردیا گیا پہلی مرتبہ Vandals کی جانب سے اور دوسری مرتبہ عربوں نے اس جگہ کو بند کیا- لیکن اس کے باوجود اب یہاں شاندار عمارات کے ڈھانچے موجود ہیں ساتھ ہی یہاں خاص رومن غسل خانے دیکھے جاسکتے ہیں-

image


Ani, Turkey
ترکی میں واقع یہ شہر اپنے 1001 چرچ کے حوالے سے جانا جاتا تھا اور یہ دسویں صدی میں ارمینی ریاست کا دارالحکومت تھا- اب یہاں صرف چرچ موجود ہیں جو کہ وسیع سرسبز علاقے کے درمیان کھڑے ہیں- 2004 سے قبل سیاحوں کے یہاں آنے پر پابندی تھی جو کہ بعد میں اٹھا لی گئی- اور اب دور دراز سے سیاح صرف یہاں موجود شاندار کھنڈرات کے مجموعے کو دیکھنے آتے ہیں-

image


Sukhothai, Thailand
یہ شہر تھائی لینڈ کے قدیم ترین اور تاریخی شہروں میں سے ایک ہے جسے 15ویں اور 16ویں صدی کے درمیان ویران چھوڑ دیا گیا- یہ اصل میں خمیر سلطنت کے دور میں ایک صوبائی شہر کی حیثیت رکھتا تھا- اور اس شہر نے 13ویں صدی میں آزادی حاصل کی- آجکل یہ شہر اپنے مندروں اور یادگاروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے-

image


Hvalsey, Greenland
یہ گرینڈ لینڈ کی سب سے بڑی سائٹ ہے اور یہاں موجود کھںڈرات بہت بہترین حالت میں ہیں- یہ شہر Norse تہذیب کا مرکز ہوا کرتا تھا- اگرچہ یہ دوسرے گمشدہ شہروں کی نسبت انتہائی چھوٹا ہے لیکن اپنی پراسرار تہذیب کی وجہ سے قابلِ ذکر ہے- اس شہر کی سب سے نمایاں خصوصیت وائنکنگ چرچ ہے جو کہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے اور یہ بھی قابل ذکر حد تک محفوظ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s hard to imagine how an entire city can get lost but that’s exactly what has happened to the lost cities on this list. There are actually many reasons why a city has to be abandoned. War, natural disasters, climate change and the loss of important trading partners to name a few. Whatever the cause, these lost cities were forgotten in time until they were rediscovered centuries later.