نواز شریف کی آمد، سیکولر عوام کی فتح ،مودی کی شکست!

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ اس ایک اہم علامت یہ ہے کہ جب صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکھرجی نے نریندر مودی ہندوستان کا وزیر اعظم نامزد کیا۔تو ہندستان کے آئین نے مودی سے صاف صاف کہہ دیا کہ یہ ملک ایک سیکولر ملک ہے۔اس کا آئین بھی سیکولر و مساوات پر مبنی ہے۔ اس کے عوام بھی سیکولر ہیں۔ وہ( مودی) من مانی نہیں کرسکتے۔ وہ اس کے تابع ہیں۔ ان کو اپنے پڑوسیوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہوگا۔ نفرت کے ’’سیاسی چیپ ٹر‘‘ کو اس عظیم عہدے پر فائز ہوتے ہی الگ کردینا ہوگا۔سب ہی مذاہب کا احترام کرنا ہوگا۔فرقہ پرستی کا چولا اتار کر پھینکنا ہوگا۔اگر وہ اس پر کاربند رہیں گے۔ تو وہ اس عہدے کے حق دار ہیں۔ ورنہ یہ تخت و تاج چھین لیا جائے گا۔اس پر نریندر مودی کو پسینے چھوٹ گئے۔ ان کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاگیا۔ دن میں تارے نظر آنے لگے ۔ کامیابی کی چکا چوندزائل ہوگئی۔ان کو خلا ف ِ توقع وہ کام کرنا پڑگیا۔جو وہ نہیں چاہتے تھے۔حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کو دعوت نامہ دینے پر ان کو مجبور ہونا پڑا۔جو مودی کل تک شیر کی طرح دھاڑے مار رہا تھا۔اس نے آئین ہند کے آگے خود سپردگی کردی۔اب نواز شریف کی ہند آمد، آئین ِہندوستان کی فتح ہے۔ سیکور عوام کی فتح ہے۔مسلمانوں کی فتح ہے۔اور فرقہ پرستوں کی شکست ہے۔ موقعہ پرستوں و مطلب پرستوں کی شکست ہے۔حتیٰ کہ وزاتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز کئے گئے نریندر مودی کی شکست ہے۔

اب پاکستان میں ایک تخلیقی مذہب اسلام کامذہبی حلیہ ،لباس و شکل اختیار کرکے کچھ لوگ تنظیمی ڈھانچہ بنا کر مذہب اسلام کو دھشت گر دمذہب میں تبدیل کرنے کی مہم میں سرگرم عمل ہیں۔القاعدہ ہو یا طالبان، جماعت دعوۃ ہو یا لشکر طیبہ اس اسلامی نام کی تخلیقی تحریکیں مذہب اسلام کے خلاف بغاوت کرتی رہتی ہیں اور مذہب اسلام کو دھشت گرد مذہب میں تبدیل کرنے کی جہد کرتی رہتی ہیں۔جو خودکش حملوں کو فائدین حملوں میں تبدیل کرتی ہے۔خود کشی کے اس حرام فعل کی ہم نوا بن کرکام کرتی ہیں۔وہ گمراہیت پھیلانے والی طاقتیں سمجھ لیں۔کہ مذہب اسلام سے آراستہ ہندوستان کا ہر شخص ان کے قول و عمل سے اچھی طرح واقف ہے۔اس نے جب ایک فرقہ پرست کو سیدھا کردیا ۔تو باطل طاقتیں اگر نواز شریف کو ہندوستان آنے سے روکتی ہیں یا روکاوٹ پید ا کرتی ہیں ۔تو ہندوستانی مسلمانوں کے پاس اس کا بھی علاج ہے۔اسلام کے نام پر جو بلیک میلنگ القاعدہ ، طالبان ، لشکر طیبہ و جماعت دعوۃ ،حریت پسند وعلحیدگی پسند کی نام نہاد تنظیمیں کرتی ہیں۔اس کا منہ توڑ جواب اﷲ کے رسول ﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے۔جب نریندر مودی درست ہوسکتے ہیں۔وہ سیکولر عوام و ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے سرینڈر ہوسکتے ہیں۔تو تخلیقی اسلامی حلیہ اختیار کئے ہوئے یہ باطل لوگ جو اسلامی حلیہ میں مسلمانوں و مذہب اسلام کو نقصان پہنچانے والے پھر کیا ہیں؟ اور کیا چیز ہیں۔۔

فی الوقت ’نواز شریف ‘ نریندر مودی کے التماس پر نہیں۔ بلکہ حکومت ہند کی دعوت پرتشریف لاتے ہیں۔ ،تو یہ سیکولر عوام کی فتح نہیں بلکہ ہندوستان کی فتح ہوگی۔ اوربھاجپا کی اور ان کے لیڈر وں کی شکست فاش۔۔۔۔!
Ayaz Mehmood
About the Author: Ayaz Mehmood Read More Articles by Ayaz Mehmood: 98 Articles with 79778 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.