رشتوں میں مضبوطی صرف چند اصولوں کی دوری پر

معاشرے میں لوگوں کے آپس کے تعلقات اور باہمی روابط کو رشتوں کا نام دیا جاتا ہے۔ رشتوں میں اگر مضبوطی اور پختگی ہو تو یہ ایک دوسرے پر اعتماد و اعتبار میں اضافہ بھی ہوتا ہے- لیکن سوال یہ اٹھتا ہے ان رشتوں میں مضبوطی کیسے لائی جائے؟ تو یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں٬ صرف چند اصولوں کو اپنا کر آپ رشتوں میں مضبوطی لا سکتے ہیں-
 

خود رائے قائم کریں
لوگوں سے پرجوش انداز میں اور کھلے دل سے ملیں اور اس کے بعد ان کے بارے میں خود رائے قائم کریں٬ کسی کی بات پر اعتبار کر کے رائے قائم نہ کریں-

image


چہرے پر مسکراہٹ
لوگوں سے مسکرا کر ملیے اور جہاں تک ممکن ہوسکے اس مسکراہٹ کو اپنی آنکھوں اور آواز سے بھی ظاہر کیجیے-

image


مکمل نام سے پکاریں
کسی شخص سے ملتے وقت اسے انتہائی احترام کے ساتھ اس کے مکمل نام سے پکاریں اور بات کے اختتام پر شکریہ ضرور ادا کریں-

image


شکر گزار بنیں
لوگوں کی خوبیوں پر توجہ دیں اور خامیوں کو نظر انداز کریں٬ ان کے احسانات پر شکر گزار بوں-

image


مدد کریں
آپ کے لیے جہاں تک ممکن ہو لوگوں کے کام آئیں اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کیا کریں- یہاں تک کہ ہوسکے تو چیزوں کا استعمال بھی مل بانٹ کر کریں-

image


بہترین اخلاق
جب بھی کسی سے ملیں تو خوش اخلاقی کے ساتھ ساتھ ایمانداری اور مہربانی سے پیش آئیں-

image


تحمل مزاج بنیں
کسی کی بھی نادانستہ یا دانستہ کی گئی غلطی پر خود کو غصے میں آنے سے محفوظ رکھیں- اپنے رویے میں تحمل مزاجی اور برداشت پیدا کریں- تحمل مزاجی رشتوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے-

image


لوگوں سے محبت
جہاں آپ اپنی ذات سے محبت کرتے ہیں وہیں ضروری ہے کہ آپ اپنے اردگرد موجود لوگوں سے بھی محبت کریں اور ان سے عقیدت و احترام سے پیش آئیں-

image


وعدے پورے کریں
جو بھی وعدہ کریں یا پھر جو بھی ذمہ داری اٹھائیں اسے انتہائی مؤثر انداز میں پورا کرنے کوشش کریں- اس طرح لوگوں کا آپ پر اعتماد بڑھے گا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We have entered into relationships since the stone age, what we have not been able to accomplish yet is healthy strong relationships. We do have some out there but from a National standpoint , there are very few. What exactly is a strong relationship?