ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیتون کے تیل کو ہرے
پتوں اور دیگر سبزیوں کے ساتھ غذا کا حصہ بنایا جائے تو ہائی بلڈ پریشر سے
بچا جا سکتا ہے۔ ویسے بھی زیتون کے تیل کو بہتر صحت کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔
|
|
نئی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں خاص قسم کے فیٹی تیزاب کثرت سے پایا
جاتا ہے اور یہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈپریشر کے خلاف نہایت موثر ثابت
ہوتا ہے۔
زیتوں کے تیل کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا توازن برقرار
رہتا ہے اور اس طرح ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے خلاف نہایت مفید
ثابت ہوتا ہے۔
|
|
پالک، سیلری یا اجوائن خراسانی اور گاجروں میں قدرتی طور پر بہت زیادہ
نائٹریٹس یا شورے کے تیزاب کا نمک پایا جاتا ہے۔ مذکورہ سبزیوں اور زیتون
کے تیل میں پائے جانے والے نائٹرو فیٹی ایسیڈ میں قدرتی طور پر ’سولیوبل
ایپوکسائیڈ ہائڈرولیس‘ نامی ایک اینزائم موجود ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کو
کنٹرول میں رکھتا ہے۔
|