پاکستانی زمین معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ اس کے
سمندر بھی نایاب آبی حیات سے بھرپور ہیں-اور اب قدرت کی اس فیاضی کی ایک
جھلک بلوچستان کے سمندروں میں بھی دیکھنے آئی ہے جہاں نایاب نسل کی ایک
اڑنے والی مچھلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے-
|
|
بلوچستان کے ساحل سے ملنے والی اس مچھلی کو اسپائن ٹيل موبيولا نامی مچھلی
کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں اسے کارينج مچھلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کارینج مچھلی کی جسامت 27 فٹ تک چوڑی ہوتی ہے جبکہ یہ 15 سے 20 فٹ تک بلند
پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ مچھلی بلوچستان میں سمندری حيات پر ريسرچ کے دوران وائلڈ لائف کی ٹيم کو
دریافت ہوئی-
|
|
وائلڈ لائف کے ماہرین کے مطابق جاپانی نسل کی یہ مچھلی دنیا بھر میں معدوم
ہورہی ہے جبکہ پاکستانی سمندروں میں اس مچھلی کی موجودگی کو ماہرین نے خوش
آئند قرار دیا ہے۔ |