سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کو لوگوں کے درمیان رابطے ایک
بہت بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور اس کا سب سے طاقتور ٹول چیٹنگ کی سہولت ہے-
لیکن اب سعودی عرب کی سینیر علما کمیٹی کے ایک رکن نے خاص طور پر مخالف صنف
سے چیٹنگ کو ناجائز قرار دیا ہے-
|
|
سینیر علما کمیٹی کے رکن شیخ عبداﷲ المطالق نے صنفِ مخالف سے آن چیٹنگ کرنے
کے کے خلاف ایک فتویٰ جاری کیا ہے- فتویٰ کے مطابق مرد و خواتین کے درمیان
آن لان چیٹنگ شریعت کی رو سے ناجائز ہے- اور اس کی وجہ سے گناہ کے امکانات
میں اضافہ ہوجاتا ہے-
سعودی عالم کے مطابق سوشل ویب سائٹس پر چیٹنگ خلوت کے شرعی اصولوں کے مطابق
حرام ہے کیونکہ اس بات چیت کے درمیان شیطان بھی موجود ہوتا ہے-
|
|
اس سلسلے میں خواتین پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ وہ مردوں سے بات چیت کرنے
سے گریز کریں- |