ماہرین ڈرون سے کئی اقسام کی خدمات لینے کے بارے میں سوچ
رہے ہیں٬ کہیں پیزا ڈلیوری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے تو کہیں دیگر اقسام
کے سامان کی ترسیل کے لیے- لیکن اب ایک ایسا ڈرون تیار کر لیا گیا ہے جسے
اڑانے کے ساتھ ساتھ کھایا بھی جاسکے گا-
|
|
یہ حیرت انگیز چاکلیٹی ڈرون ایک سوئس جوڑے نے تیار کیا ہے اور اس ڈرون کو
ایک کلو ڈارک چاکلیٹ٬ 100 گرام وائٹ چاکلیٹ٬ ایک موٹر اور اسپیڈ کنٹرولر کی
مدد سے تیار کیا گیا ہے- اس کے علاوہ چاکلیٹی ڈرون میں آٹو پائلٹ سسٹم بھی
نصب ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرون کو پکایا بھی گیا ہے-
اس ڈرون کے مؤجد مائیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ڈرون المونیم یا کاربن کی
مانند مضبوط تو نہیں لیکن پھر اڑنے کے قابل ضرور ہے اور یہی ہماری بڑی
کامیابی ہے-
|
|
مائیک نے اسے پہلے اڑایا اور پھر اسے کھا کر اپنا کامیابی کا جشن منایا- |