کبھی کبھی انسان کا واسطہ ایسے خوبصورت ترین مقامات سے
بھی پڑتا ہے کہ اسے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے خاص طور پر
بات جب ہو ان مقامات کو تصاویر میں دیکھنے کی- لیکن یہ بھی حقیقت ہے اﷲ
تعالیٰ نے اس دنیا کو بے انتہا حسن سے نوازا ہے- ہم یہاں آج اٹلی کے چند
ایسے حسین مقامات کا ذکر کریں گے جن کی خوبصورت تصاویر دیکھنے کے بعد انسان
کو ان کے حقیقی ہونے ذرا مشکل سے ہی یقین آتا ہے-
|
|
Burano شمال اٹلی میں واقع ایک جزیرہ ہے جو کہ وینس کی مانند ہے- یہ چار
جزائر ہیں جو کہ آپس میں پُلوں کے ذریعے منسلک ہیں-
|
|
جھیل کومو اٹلی کے علاقے Lombardy میں واقع ہے جو کہ 146 اسکوائر کلومیٹر
کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- یہ اٹلی کی تیسری بڑی جھیل ہے-
|
|
یہ خوبصورت مقام اٹلی کے صوبے Siena میں واقع ہے اور اسے San Quirico
d’Orcia کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں کی آبادی 2500 نفوس پر مشتمل ہے-
|
|
اٹلی کا شہر وینس 118 جزائر پر مشتمل ہے جو کہ آپس میں متعدد پُلوں کی مدد
سے منسلک ہیں- یہ شہر 415 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
|
|
یہ پہاڑی سلسلہ اٹلی کے علاقے Dolomites میں واقع ہے جسے Odle کے نام سے
جانا جاتا ہے-
|
|
یہ بھی اٹلی کا ایک خوبصورت ترین قصبہ ہے جسے Sorrento کہا جاتا ہے اور یہ
جنوبی اٹلی میں واقع ہے- یہاں کی آبادی تقریباً 16,500 نفوس پر مشتمل ہے-
|
|
Portofino اٹلی کا ایک ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ گاؤں ہے اور یہ اپنی
سرمئی بندرگاہ اور مشہور شخصیات کی دوروں کی وجہ سے مقبول ہے- یہ اٹلی کے
صوبے Genoa میں واقع ہے-
|
|
اٹلی میں صرف نہریں ہی نہیں بلکہ انتہائی خوبصورت برفیلے پہاڑ بھی ہیں جس
کی ایک مثال Monte Lussari نامی یہ علاقہ ہے جہاں آبادی بھی موجود ہے-
|
|
یہ پرکشش قصبہ Manarola شمال اٹلی کے صوبے La Spezia میں واقع ہے- یہ قصبہ
اپنی خوبصورتی کے ذریعے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے
میں کامیاب رہتا ہے-
|
|
Urbino دیواروں کا شہر ہے جو کہ اٹلی کے خطے Marche میں واقع ہے- یہ اٹلی
کا ایک تاریخی شہر ہے-
|