ہمارے اس سیارے پر متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن کے
بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- ان مقامات کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ جیسے ہم کوئی پینٹنگ دیکھ رہے ہوں یا پھر کسی سائنس فکشن مووی کا منظر
ہو- لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مقامات آپ کی سوچ سے بھی کئی زیادہ خوبصورت اور
حسین ہیں-
|
|
یہ آرکٹک نامی مقام فن لینڈ میں واقع ہے اور تصویر میں دکھائی دینے والے
برف کے مینار درحقیقت دیوقامت درخت ہیں جو کہ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں- موسم
سرما میں اس مقام کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر منفی 40
ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے-
|
|
یہ خوبصورت غاریں چین میں واقع ہیں جنہیں Reed Flute کے نام سے جانا جاتا
ہے- ان کا شمار چین کے پرکشش اور انتہائی مقبول ترین مقامات میں ہوتا ہے-
یہ غاروں کا سلسلہ 240 میٹر طویل ہے-
|
|
یہ دلکش آبشار رومانیہ میں واقع ہے جو Bigar کے نام سے مشہور ہے- یہ دنیا
کے خوبصورت ترین آبشاروں میں سے ایک ہے- اس آبشار کی لمبائی 8 میٹر ہے-
|
|
یہ جگمگاتا منظر مالدیپ Vaadhoo نامی جزیرے کا ہے اور یہ جزیرہ اپنے اسی
حسین منظر کی وجہ سے دنیا کے مقبول ترین جزیروں میں سے ایک ہے- سمندر میں
موجود چمکتے ستارے درحقیقت phytoplankton نامی سمندری جرثومے ہیں-
|
|
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ نمبیا کے علاقے Deadvlei کا ایک حقیقی منظر ہے-
یہ ایک صحرا ہے جہاں دنیا کے بلند ترین ریت کے ٹیلے پائے جاتے ہیں- اور
درختوں کے پسِ منظر میں ریت کے ٹیلے ہی دکھائی دے رہے ہیں-
|
|
یہ روس کی بیکال نامی جھیل ہے اور یہ دنیا کی میٹھے پانی قدیم ترین جھیل ہے-
موسم سرما میں یہ منجمد ہوجاتی ہے لیکن ان برف کی تہوں کے 130 فٹ نیچے صاف
و شفاف پانی دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
یہ تصویر تو شاید آپ نے بےشمار مرتبہ دیکھی ہو لیکن اس کی حقیقت سے کم ہی
لوگ واقف ہوں گے- یہ مقام یوکرین کے علاقے Klevan میں واقع ہے- یہاں سے دن
میں تین مرتبہ ٹرین گزرا کرتی تھی لیکن اب یہ ٹریک ٹرین کی آمد و رفت کے
لیے بند ہے-
|
|
یہ دلکش و حسین منظر کی حامل غار نیوزی لینڈ کے علاقے Waitomo میں واقع ہے
اور اسے Glowworm کے نام سے جانا جاتا ہے- غار کی چھت کے ساتھ چمکتے ستارے
اصل میں جگنو ہیں اور یہاں ان کی تعداد ہزاروں میں ہے-
|
|
یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز منظر چین کے Yuanyang County نامی کھیت کا
ہے اور اسے کسانوں نے تخلیق کیا ہے- یہ منظر بلندی سے واضح طور پر دیکھا
جاسکتا ہے- یہ چاول کے کھیت ہیں جو کہ Ailao نامی پہاڑی کی ڈھلوانوں پر
واقع ہیں-
|
|
یہ رنگین دریا کولمبیا میں واقع ہے اور اسے Caño Cristales کہا جاتا ہے- یہ
دنیا کا ایک خوبصورت ترین دریا ہے- دریا کے ان رنگوں کی وجہ یہاں کثرت سے
اگنے والے فلورا اور فیونا نامی پھول ہیں جو کہ بہتے دریا کو پیلا٬ سبز٬
نیلا٬ کالا اور لال رنگ فراہم کرتے ہیں-
|