زیادہ تر ہم ایسی تصاویر شئیر کرتے ہیں جو کہ خوبصورتی٬
ترقی یا پھر خوشی کی ترجمانی کرتی ہیں- لیکن آج جو تصاویر ہم آپ کو دکھانے
جا رہے ہیں وہ انتہائی بااثر اور ناقابلِ فراموش ہیں- یہ تصاویر لفظوں کی
محتاج نہیں اور اپنے اندر چھپی کہانی کو ظاہر کرنے کا ہنر جانتی ہیں- ان
تصاویر میں آپ کو اگر کہیں افسردگی ملے گی تو کہیں خوشی کی جھلک بھی دکھائی
دے گی-
|
|
ایک کتا اپنے مالک کی قبر کے پاس بیٹھا ہے جو کہ 2011 میں برازیل کے شہر
Rio de Janiero کے نزدیک ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا
تھا-
|
|
ایک روسی فوجی چیچنیا کے ویران مقام پر موجود پیانو بجا رہا ہے- یہ 1994 کا
منظر ہے-
|
|
باپ اور بیٹا - 1949 میں باپ نے بیٹے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے جبکہ 2009 میں
بیٹے نے باپ کا-
|
|
ایک ہارٹ سرجن 23 گھنٹے کے طویل کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے بعد- جبکہ
اسسٹنٹ ایک کونے میں سو رہا ہے-
|
|
مصر کے شہر قاہرہ میں 2011 میں بغاوت کے دوران مسلمان نماز ادا کر رہے ہیں
جبکہ عیسائی ان کی حفاظت پر مامور ہیں-
|
|
ایک دیہاتی بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کے دوران بلیوں کو ٹوکری میں ڈال
کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے- یہ منظر 2011 میں انڈیا کے شہر کٹک میں
آنے والے سیلاب کا ہے-
|
|
ایک افغانی باشندہ فوجی کو سبز چائے پیش کرتے ہوئے-
|
|
ایک رضاکار قحط یا غذائی قلت کے شکار بچے کا ہاتھ تھامے ہوئے-
|
|
مریخ پر غروبِ آفتاب کا ایک منظر-
|
|
برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک بارہ سالہ بچہ اپنے استاد کے جنازے میں
وائلن بجاتے ہوئے٬ جس نے ان بچوں کو غربت اور تشدد سے بچانے کے لیے میوزک
کے ذریعے ان کی مدد کی تھی-
|
|
ایک فائر فائٹر جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کے دوران ایک کوالا کو پانی پلاتے
ہوئے- یہ آگ آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریہ میں 2009 میں لگی تھی-
|
|
ایک ماں اپنے بیٹے کو زندہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہی ہے٬ جبکہ بیٹے کے
گھر نزدیک موجود ہر شے کو طوفان نے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے- یہ طوفان
الباما کے علاقے کونکورڈ میں آیا تھا-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|