اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ پاکستانی قوم انتہا کی
محبِ وطن واقع ہوئی ہے اور اب پاکستان کی غیور عوام کے جذبات کو بین
الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جائے گا-
حال ہی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا میں سے
سے زیادہ محب وطن ہیں اور 88 فیصد پاکستانی ہر وقت اپنے پیارے ملک کے لیے
جان دینے کو تیار ہیں۔ اور حب الوطنی کے اس مقابلے میں پاکستان نے امریکا
اور چین سمیت کئی ممالک کو شکست دی ہے-
|
|
گیلپ کے بین الاقوامی سروے میں مختلف ممالک کی اقوام کے سامنے یہ سوال رکھا
گیا کہ کیا وہ جنگ کی صورت میں اپنے وطن کیلئے لڑیں گے؟
سروے کے مطابق صرف 74 فیصد چینی، 58 فیصد امریکی اور چلی کے صرف 47 فیصد
شہری جنگ کی صورت میں ملک کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوئے۔
گیلپ سروے کے مطابق 88 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی خاطر جان دینے کی حامی
بھری، 10 فیصد نے انکار کیا جبکہ 2 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
سروے کے دوران پاکستانیوں سے ملک میں موجود تمام تر مشکلات کے باوجود جان
دینے کے لیے پوچھا گیا تو بھی پاکستانی ملک کی خاطر اپنی جان دینے کو تیار
تھے-
|
|
سروے کے مطابق چین میں 74فیصد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اقرار کیا،
20 فیصد نے انکار جبکہ 6 فیصد نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ امریکا کے 58 فیصد
شہری جان دینے کے لیے تیار تھے جبکہ 41فیصد نے انکار کیا اور ایک فیصد نے
کوئی جواب نہ دیا۔
سروے میں چلی کے شہریوں میں سب سے کم حب الوطنی پائی گئی٬ چلی کے صرف 41
فیصد شہریوں نے ہاں میں جواب دیا٬ 47 فیصد نے انکار کیا اور 12 فیصد نے
کوئی جواب نہ دیا۔ |