اچھے اور بہترین دوست کے درمیان فرق

دوست بنانا انسانی فطرت میں شامل ہے جبکہ دوستی کو محبت اور خوشی کا سرچشمہ سمجھا جاتا ہے- دوست اور دوستی کے رنگ بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں اور ان دوستوں سے قربت اور وابستگی کی سطح بھی مختلف ہوتی ہے-کچھ صرف دوست ہوتے ہیں٬ کچھ اچھے دوست ہوتے ہیں لیکن ان سب سے بڑھ کر وہ ہوتے ہیں جو سب سے اچھے دوست کہلاتے ہیں- آج ہم آپ کو ایک اچھے اور بہترین دوست کے درمیان موجود چند اہم فرق بتائیں گے-
 

image
اچھے دوست ہماری بری عادات کو نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ بہترین دوست ہمیں انہی عادات سے آگاہ کرتے ہیں یہاں تک کہ ہم خود بھی ان عادات کے بارے میں جانتے ہیں-
 
image
اچھے دوست ہمیں ان چیزوں سے دور رکھتے ہیں جو ہمیں پریشان کرتی ہوں لیکن بہترین دوست انہیں چیزوں کے ذریعے ہمیں صبح سے شام تک تنگ کرتے رہتے ہیں-
 
image
اچھا دوست سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ کو آدھی رات کو فون کرے گا جبکہ آپ کا بہترین دوست اسی وقت آپ کو ملنے اور سرپرائز دینے کے لیے آپ کے پاس موجود ہوگا-
 
image
آپ اچھے دوست کے سامنے صرف ہنس سکتے ہیں لیکن آپ اپنے سب سے اچھے دوست کے سامنے ہی بچوں کی مانند رو بھی سکتے ہیں-
 
image
اچھے دوست ہمیشہ آپ کی فون کی اسپیڈ ڈائل کی فہرست میں ہوتے ہیں جبکہ سب سے اچھے دوست ان لوگوں کی فہرست میں جنہیں آپ نے سب آخر میں کال کی ہوتی ہے-
 
image
اچھا دوست آپ کو اس وقت مدد کی پیشکش کرے گا جب آپ کو ضرورت ہوگی لیکن سب سے اچھا دوست سیدھا آگے بڑھے گا اور آپ کی مدد کر گزرے گا-
 
image
آپ اپنے اچھے دوست سے بمشکل ہی کبھی لڑتے ہیں لیکن آپ اپنے سب سے اچھے دوست سے سب سے زیادہ لڑتے ہیں اور وہ بھی خطرناک حد تک-
 
image
جب آپ کسی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو اچھا دوست آپ کو صرف مدد اور یقین دہانیوں سے بھرپور ٹیکسٹ میسج کرتا ہے جبکہ سب سے اچھا دوست آپ کو کال کرے گا اور گھنٹوں آپ سے بات کرے گا-
 
image
اچھے دوست آپ کی فیس بک پر شئیر کی گئی تمام تصاویر کو لائیک کرتے ہیں لیکن سب سے اچھے دوست خود ان تصاویر میں موجود ہوتے ہیں-
 
image
اچھا دوست اگر مصروف ہونے کے باعث آپ کی کال ریسیو نہیں کرے گا تو دس منٹ میں آپ کو خود کال کرے گا- لیکن سب سے اچھا دوست چاہے کچھ بھی ہو سب کچھ درمیان میں ہی چھوڑ کر آپ کی مدد کو پہنچ جائے گا٬ چاہے آپ کہیں بھی ہوں-
 
image
اچھے دوست چیٹنگ پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں لیکن پھر بھی آپ اپنے سب سے اچھے دوست کو صبح 4 بجے فون کرتے ہیں اور سورج کے نکلنے تک اس سے بات کرنے میں مصروف رہتے ہیں-
 


بشکریہ: ( Sriparna, scoopwhoop.com )

YOU MAY ALSO LIKE:

Friends - you just can't get through this roller coaster ride called life without them by your side. But friends come in different shapes, sizes and levels of closeness. You've got friends, you've got good friends and then you have the big ones - the best friends. Here are some major differences between good friends and best friends.