آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ چند مخصوص خوشبوؤں کو
سونگھنے سے صرف وقتی راحت ہی نہیں ملتی بلکہ یہ متعدد امراض کے خاتمے اور
احساسات میں خوشگوار تبدیلی کا باعث بھی بھی بنتی ہیں- جی ہیں کچھ خاص
خوشبوئیں ہمارے ذہن اور جسم پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔ان کو
سونگھنے سے تناؤ٬ سر درد، خوشی کے احساس اور نیند وغیرہ میں مثبت بہتری آتی
ہے۔ درج ذیل میں چند ایسی ہی خوشبوؤں کا ذکر ہے۔
|
ترش پھل
آج تک آپ نے پھلوں کو کھانے کے فوائد کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن آج ہم
آپ انہیں سونگھنے کے فوائد بھی بتائیں گے- ترش پھلوں کی مہک سونگھنے سے
ذہنی کارکردگی میں بہتری واقع ہوتی ہے۔ لیموں اور مالٹے ایسے پھل ہیں جن کو
سونگھنے سے بھی توانائی اور چوکسی کا احساس بڑھتا ہے۔ |
|
سیب
سیب کھانے سے تو فائدہ ہوتا ہی ہے لیکن سیب کی خوشبو بھی سر درد کی روک
تھام کیلئے بہت مفید ہے۔ اس پھل کو سونگھنے سے آدھے سر کے درد (مائیگرین)
کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
|
|
دارچینی
ماہرین کے مطابق دارچینی کی مہک دماغی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے
دماغی افعال مثلاً انسانی یاداشت، توجہ اور اس کے ردعمل جیسی صلاحیتیں میں
بہتری پیدا ہوتی ہے۔
|
|
پودینہ
پودینے کی خوشبوں جہاں ایک جانب سانسوں میں تازگی پیدا کرتی ہے وہیں دوسری
طرف دماغ کیلئے بھی فائدہ مند ہے- پودینے کی مہک کا دماغی اسٹینما، عزم اور
مجموعی کارکردگی سے تعلق ہے، جو ارتکاز کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔
|
|
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل کی مہک سب حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اسے سونگھنے سے پیٹ
بھرنے کا احساس ہوتا ہے جس سے انسان بسیار خوری سے محفوظ رہتا ہے جبکہ
دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس کی خوشبو بلڈ شوگر کا لیول کم کرنے میں بھی مددگار
ثابت ہوتی ہے۔
|
|
گھاس
ماہرین صبح سویرے گھاس پر چلنے کا مشورہ بلاوجہ ہی نہیں دیتے کیونکہ تازہ
گھاس کی مہک آپ کو خوشی کا احساس فراہم کرتی ہے، گھاس کی خوشبو سے ایسے
کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے جس سے لوگوں کو خوشی اور سکون کا احساس ملتا ہے۔یہ
خوشبو بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والی ذہنی تنزلی کی روک تھام میں بھی مددگار
ثابت ہوتی ہے۔
|
|
صنوبر
صنوبر کی مہک انسانی ذہن میں پائی جانے والی کسی تشویش یا لاحق فکر کو کم
کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطابق صنوبر کے درختوں
کے گرد گھومنے پھرنے سے تناؤ اور مایوسی کی شرح کم ہوتی ہے اور اعصاب کو
سکون میسر آتا ہے اور ذہن کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
|
|
لیونڈر
لیونڈر جہاں دیکھنے میں ایک خوبصورت پھول ہے وہیں یہ انسان پر انتہائی گہرے
اثرات مرتب کرتا ہے- اس پھول کی مہک ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا
احساس بخشتی ہے- ایسے لوگ جو بے خوابی کے مرض کا شکار ہوں ان کے لیے بہت
فائدہ مند ہے۔
|
|
ونیلا
ونیلا کی خوشبو سونگھنے سے خوشی کا احساس میں اضافہ ہوتا ہے، اور ساتھ ہی
سکون کا احساس بھی ہوتا ہے اور مزاج میں خوشگواری در آتی ہے۔
|
|
چنبیلی
چنبیلی کے پھول کی خوشبو ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا بننے کے ساتھ ساتھ
مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے
مطابق چنبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار
ہوتا ہے۔ |
|