قدیم ترین سڑک عالمی ثقافتی ورثے میں شامل

قدیم دور میں انکا سلطنت کی تعمیر کردہ سڑک کے نظام کو اقوام متحدہ کی تنظیم برائے ثقافت، یونیسکو نے عالمی ورثے کا درجہ دے دیا ہے۔

صدیوں پرانی ’کھاپک نان‘ نامی یہ سڑک جنوبی امریکہ کے چھ ممالک سے گزرتی ہے۔ یونیسکو کے مطابق کھاپک نان ایک تعمیراتی عجوبہ ہے جس کو بحال اور محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
 

image


کھاپک نان کو عالمی ورثے کا درجہ دینے کا فیصلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کیا گیا جہاں یونیسکو کی عالمی ورثے کی کمیٹی ’ورلڈ ہریٹیج کمیٹی‘ کا اجلاس جاری ہے-

اس اجلاس میں پوری دنیا سے 40 ثقافتی اور قدرتی مقامات کی فہرست میں شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ سڑک جنوبی امریکہ میں اینڈیز کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے اور اس کی تعمیر میں سینکڑوں سال کا عرصہ لگا تھا۔

سڑکوں کے اس نظام کو زیادہ تر تجارت اور دفاع کے لیے استعمال کیا گیا ۔

یہ سڑک پیرو، ایکواڈور اور بولیویا سے گزر کر کولمبیا کو انجینٹینا اور چلی سے ملاتی ہے اور کل 30 ہزار کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتی ہے۔

اس سڑک کے کچھ حصے اب تک محفوظ ہیں لیکن زیادہ تر مقامات پر اس میں تھوڑ پھوڑ ہو چکی ہے۔
 

image

پیرو کے آثارِ قدیمہ کے ماہر فرنینڈو اسٹیٹےکتے ہیں کہ ’ہم ابھی تک پوری سڑک نہیں دیکھ سکے ہیں کیونکہ سڑک کا ایک بڑا حصہ سبزے سے ڈھکا ہوا ہے۔‘

اپنے وسیع و عریض رقبے اور معیار کے لحاظ سے کھاپک نان انجینیئرنگ کی ایک منفرد مثال ہے۔ یونیسکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ’انجینیئرنگ ٹیکنالوجی میں مہارت کا ثبوت ہے۔‘

یونیسکو نے مزید کہا کہ عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ ملنے سے امکان ہے کہ کھاپک نان سڑک کو اپنی بحالی کے لیے فنڈز بھی مل سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A road system built by the Inca Empire has been granted World Heritage status by the United Nations cultural agency, Unesco. The Qhapaq Nan roads go through six South American countries. It was built in the most diverse terrains, linking communities in the Andes mountains to fertile valleys, rainforests and deserts.