کہیں دیر نہ ہو جائے - ٢

سورہ الاعراف ٧ ------- آیہ # ١٧٢ تا ١٧٦
اور اے محبوب یاد کرو جب تمھارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے اسکی نسل نکالی اور انھیں خود ان پر گواہ کیا کیا میں تمہارا رب نہیں سب بولے کیوں نہیں ہم گواہ ہوئے کہ کہیں قیامت کے دن کہو کہ ہمیں اس کی خبر نہیں تھی - یا کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے باپ دادا نے کیا اور ہم انکے بعد بچے ہوئے تو کیا تو ہمیں اس پر ہلاک فرمائیگا جو اہل باطل نے کیا - اور ہم اسی طرح آیتیں رنگ رنگ سے بیان کرتے ہیں اور اس لیے کہ کہیں وہ پھر آئیں - اے محبوب انہیں ان کا احول سناؤ جسے ہم نے اپنی آیتیں دیں تو وہ ان سے صاف نکل گیا تو شیطان اسکے پیچھے لگا تو گمراہوں میں ہو گیا - اور ہم چاہتے تو آیتوں کے سبب اسے اٹھا لیتے مگر وہ تو زمین پکڑ گیا اور اپنی خواھش کا تابع ہوا تو اسکا حال کتے کی طرح ہے تو اس پر حملہ کرے تو زبان نکالے اور چھوڑ دے تو زبان نکالے یہ حال ہے انکا جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو تم نصیحت سناؤ کے کہیں وہ دھیان کریں

سورہ الاعراف ٧ ( سات ) ----- آیہ # ١٩٤ تا ١٩٩
بیشک وہ جن کو تم الله کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں تو انہیں پکارو پھر وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو - کیا انکے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا انکے ہاتھہ ہیں جن سے گرفت کریں یا انکی آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا انکے کان ہیں جن سے سنیں تم فرماؤ کہ اپنے شریکوں کو پکارو اور مجھ پر داؤں چلو اور مجھے مہلت نہ دو - بیشک میرا والی الله ہے جس نے کتاب اتاری اور وہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے - اور جنھیں اس کے سوا پوجتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کر سکتے اور نہ خود اپنی مدد کریں - اور اگر تم انھیں راہ کی طرف بلاؤ تو نہ سنیں اور تو انھیں دیکھے کہ وہ تیری طرف دیکھ رہے ہیں اور انھیں کچھ نہیں سوجھتا - اے محبوب معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منه پھیر لو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 127806 views nothing special .. View More