منافقین کی پہچان

سورہ المنافقون ٦٣ -------- آیہ # ٤ تا ١ ( چار تا ایک )
جب آپ کے پاس یہ منافقین آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ بیشک الله کے رسوں ہیں اور یہ تو الله کو معلوم ہے کہ آپ الله کے رسول ہیں اور الله گواہی دیتا ہے کہ یہ منافقین جھوٹے ہیں - ان لوگوں نہ اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پھر یہ لوگ الله کی راہ سے روکتے ہیں بیشک ان کے یہ اعمال بہت ہی برے ہیں - یہ اس سبب سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر کافر ہو گئے سو ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی تو یہ نہیں سمجھتے - اور جب آپ ان کو دیکھیں تو ان کی قد و قامت آپکو خوش نما معلوم ہو اور اگر یہ باتیں کرنے لگیں تو آپ انکی باتیں سن لیں گویا یہ لکڑیاں ہیں جو دیوار کے سہارے لگائی ہوئی ہیں ہر غل پکار کو اپنے اوپر خیال کرنے لگتے ہیں یہی لوگ دشمن ہیں آپ ان سے ہوشیار رہیے خدا انہیں غارت کرے کہاں پھرے چلے جاتے ہیں

سورہ النساء ٤ ( چار ) ------ آیہ # ٦٠ تا ٦١
کیا تم نے انھیں نہ دیکھا جن کا دعوی ہے کہ وہ ایمان لائے اس پر جو تمہاری طرف اترا اور اس پر جو تم سے پہلے اترا پھر چاہتے ہیں کہ شیطان کو اپنا پنچ بنائیں اور انکو تو حکم یہ تھا کہ اسے اصلاً نہ مانیں اور ابلیس یہ چاہتا ہے کہ انھیں دور بہکا دے - اور جب ان سے کہا جاۓ کہ الله کی اتاری ہوئی کتاب اور رسول کی طرف آؤ تو تم دیکھو گے کہ منافق تم سے مونہ موڑ کر پھر جاتے ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114631 views nothing special .. View More