عموماً لوگ کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے
ہیں جہاں کا کھانا بھی مزیدار ہو اور وہ باہر سے خوبصورت دکھائی دینے کے
ساتھ ساتھ اندر سے بھی ان تزئین و آرائش انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کی گئی
ہو- آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے ریسٹورنٹ کو دکھاتے ہیں جو کہ اندرونی
طور پر نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ان کی سجاوٹ بھی انتہائی منفرد انداز میں
کی گئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریسٹورنٹ اپنے خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے
متعدد ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں-
|
|
یہ کیفے ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں واقع ہے اور اسے Truth کیفے کے
نام سے جانا جاتا ہے-اس کیفے کو ایسے منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ
ہر چیز کسی مشین کا پرزہ محسوس ہوتی ہے-
|
|
The Jane نامی یہ خوبصورت ریسٹورنٹ بیلجیم کے علاقے Antwerp میں واقع ایک
چرچ میں بنایا گیا ہے- خوبصورتی لانے کے لیے چرچ کی دوبارہ سے مرمت کی گئی
ہے-
|
|
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کا حامل کیفے فن لینڈ کے علاقے Turku میں واقع ہے
اور اسے Logomo کیفے کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
منفرد تزئین و آرائش سے آراستہ یہ ریسٹورنٹ رومانیہ کے علاقے Cluj-Napoca
میں واقع ہے اور Joben Bistro کے نام سے مشہور ہے-
|
|
Ammo نامی یہ خوبصورت اور دلکش دکھائی دینے والا ریسٹورنٹ چین کے شہر ہانگ
کانگ میں واقع ہے-
|
|
دلچسپ انداز میں تعمیر کردہ یہ ریسٹورنٹ بنگلور ریسٹورنٹ کے نام سے جانا
جاتا ہے اور یہ برطانیہ کے شہر لندن میں واقع ہے-
|
|
انتہائی خوبصورت اور آپ کی سوچ سے بھی زیادہ حسین یہ ریسٹورنٹ سوئیڈن کے
علاقے گوتھن برگ میں واقع ہے اور اس کا نام Le Pain Frances ریسٹورنٹ ہے-
|
|
یہ رنگا رنگ ریسٹورنٹ سوئیڈن کے علاقے سٹاک ہوم میں واقع ہے اور اسے ڈیزائن
بار کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
خوبصورت اور دلکش روشنیوں سے آراستہ یہ ریسٹورنٹ انڈیا کے شہر ممبئی میں
تعمیر کیا گیا ہے - اور اسے Auriga کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
اس ریسٹورنٹ کے ایسے منفرد انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسے دیکھتے ہی
کسی چاکلیٹ آئسکریم کا گمان ہوتا ہے- درحقیقت یہ ایک بار ہے جو کہ پولینڈ
کے Opole میں واقع ہے اور اس کا نام بھی چاکلیٹ بار ہی ہے- |