چینی صوبے سنکیانگ کے علاقائی ترقی اور اصلاح کے ادارے کے
ڈائریکٹر کے مطابق چینی حکومت نے چینی شہر کاشغر سے لے کر کراچی کے درمیان
بین الاقوامی معیار کی ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے پر ہونے والی ابتدائی
تحقیق کے لیے رقم مختص کر دی ہے۔
|
|
ڈائریکٹر یانگ چو لی کے مطابق اٹھارہ سو کلو میٹر طویل یہ ریلوے لائن گوادر
سے شروع ہو کر کراچی اور اسلام آباد سے گزرتی ہوئی چین پہنچے گی۔
یانگ چو لی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس منصوبے پر تحقیقاتی کام کا آغاز
کر دیا گیا ہے لیکن مشکل اور پیچیدہ جغرافیائی خطے اور ناموافق صورت حال کی
وجہ سے اس منصوبے پر کہیں زیادہ اخراجات آنے کی توقع ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ریلوے لائن کی تعمیر پامیر اور قراقرم کے دشوار
گزار پہاڑی سلسلوں میں کرنا ہوگی اور یہ ایک انتہائی مشکل کام ہو گا لیکن
یہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہ داری اور چین کے نئے تجویز کردہ
سلک روڈ اکنامک بیلٹ میں انتہائی کلیدی حیثیت حاصل ہو گی۔
|
|
یانگ چو لی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان اس ریلوے کی تعمیر میں
مشترکہ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ یانگ چو لی نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ سے
تیل اور گیس کی پائپ لائنز بچھانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ |