ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے- اس مرض میں آپ
کی خوراک ہی آپ کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، اور اس طرح آپ کئی قسم کے
پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ تاہم ایسی بہت سی چیزیں بھی ہیں جو
انتہائی مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے میں مددگار ثابت
ہوتی ہیں۔
تربوز
لوگوں کی ایک بھاری اکثریت تربوز کی شوقین ہے۔ امریکی تحقیق میں یہ بات
ثابت ہوئی ہے کہ تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر معمول میں
رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
|
|
کیلے
کیلے میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا
ہے۔ اس میں پائے جانے والے معدنیات جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے
ہیں- تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ
پریشر کم کردیتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر بھی بلڈ پریشر کی شرح میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
انڈے کی سفیدی
ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال کرنے سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری
ہوتی ہے بلکہ بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔
|
|
ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ تو لوگ ویسے ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن یہ ایک دوا کے طور پر
بھی کام کرتی ہے- جی ہاں بلڈپریشر کے مریض اگر 18 ہفتوں تک کچھ مقدار میں
ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔
ہربل چائے
ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو ضرور اپنی عادت بناںیں۔ چھ ہفتے تک
روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لانے کا سبب
بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر
اثرانداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔
کشمش
کشمش کا استعمال مختلف چیزوں میں کیا جاتا ہے٬ کشمش کی تھوڑی سی مقدار
روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس بلڈ پریشر کے مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ
سکتے ہیں۔ |