ہماری اس سرزمین پر مختلف جانوروں کی لاکھوں اقسام موجود
ہیں- ان میں سے بہت سی اقسام اپنے خاتمے کے قریب ہیں٬ بہت سی اقسام کا
خاتمہ حالیہ دور میں ہوا اور بہت سی ایسی تھیں جو انسانوں کے بسنے سے قبل
ہی موت کا شکار بن چکی تھیں- آج ہم آپ کو جانوروں کی چند قدیم ترین اقسام
کے بارے میں بتائیں گے جو آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں- اور ان جانوروں
کی تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے-
|
Nautilus
یہ سمندری حیات آج بھی ہمارے سمندروں میں موجود ہے اور آپ کو یہ جان کر
شدید حیرت ہوگی کہ اس جانور کی تاریخ 500 ملین سال پرانی ہے- لیکن ان کے
قیمتی خول خود مستقبل میں اس حیرت انگیز مخلوق کے زندہ رہنے کے لیے خطرہ
بنے ہوئے ہیں- |
|
Lamprey
یہ جانور بام مچھلی کی مانند دکھائی دیتا ہے- ان کی خوراک دوسری مچھلیاں
ہوتی ہیں اور ان میں آج تک کوئی عملی تبدیلی نہیں آئی- اس جانور کی تاریخ
360 ملین سال پرانی ہے- قدیم رومی انتہائی شوق کے ساتھ اسے اپنی خوراک کا
حصہ بناتے تھے-
|
|
Jellyfish
جیلی فش کی تاریخ انسانوں سے بھی کئی زیادہ پرانی ہے- بعض اندازوں کے مطابق
500 ملین سال پرانی ہے اور ممکن ہے کہ یہ تاریخ 700 ملین سال پرانی بھی ہو-
جیلی فش کی قدیمی کا اندازہ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ڈائنوسار کی ابتدا سے
تین گنا لمبے عرصے سے قبل بھی یہ پائی جاتی تھیں-
|
|
Scorpion
بچھو ایک ڈر پیدا کرنے والا جانور ہے اور گزشتہ 430 ملین سال سے زمین پر
موجود ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی خوفناک شہرت کے باوجود اس 1700 اقسام
میں سے صرف 25 اقسام ایسی ہیں جو انتہائی زہریلی ہیں اور انسان کو قتل کرنے
کی صلاحیت رکھتی ہیں-
|
|
Pelican
ہماری اس فہرست میں موجود دیگر مخلوقات کی طرح پیلیکن کی تاریخ کچھ زیادہ
پرانی تو نہیں ہے لیکن ماضی دریافت ہونے والے ایک پرندے کے ڈھانچوں کی چونچ
آج کے دور کے اس جانور سے مطابقت رکھتی ہے- اور اسی وجہ سے ماہرین نے
اندازہ لگایا ہے کہ پیلیکن کی تاریخ 30 ملین سال پرانی ہے-
|
|
Tuatara
یہ ایک رینگنے والا جانور ہے جو کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے- اس جانور
کی نہ صرف تاریخ 200 ملین سال پرانی ہے بلکہ خود ان کی عمریں بھی کافی طویل
ہوتی ہیں- ان میں سے بعض جانور تو 100 سال بھی زیادہ عمر کے رہ چکے ہیں-
|
|
Coelacanth
یہ ایک پرسکون مخلوق ہے اور ماضی میں اس ایک مرتبہ اختتام پزیر بھی قرار
دیا جا چکا ہے- لیکن یہ مچھلی 1938 میں جنوبی افریقہ کے ساحلوں سے دوبارہ
دریافت ہوئی ہے- یہ مچھلی دنیا کے سمندروں میں گزشتہ 400 ملین سالوں سے
پائی جاتی ہے لیکن یہ اب انتہائی نایاب ہے اور خاتمے کے خطرے سے دوچار ہے-
|
|
Goblin Shark
یہ انتہائی گہرے پانی میں پائی جانے والی ایک نایاب شارک ہے اور اس کی
تاریخ تقریباً 125 ملین سال پرانی ہے- یہ دیکھنے میں انتہائی خوفناک نظر
آتی ہے لیکن اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ جتنی گہرائی میں
بستی ہیں وہاں انسانوں کی پہنچ ذرا مشکل ہی ہوتی ہے-
|
|
Horseshoe Crab
یہ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے اور اس کی تاریخ 450 ملین سال پرانی ہے-
ڈائنوسار سے بھی قدیم ترین جانور ہونے کے باوجود اس میں آج تک کوئی تبدیلی
واقع نہیں ہوئی-
|
|
Tadpole Shrimp
یہ ایک نایاب اور خطرے سے دوچار مخلوق ہے اور دنیا کے قدیم ترین جانوروں
میں سے ایک ہے- اس جانور کی تاریخ 200 ملین سال پرانی ہے- اور یہ بھی ایک
ایسا ہی جانور ہے جس میں اپنے آغاز سے لے آج تک کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی- |
|