اگر آپ بہترین نیند چاہتے ہیں تو پھر شاید آپ اس ہوٹل میں
نہ جائیں لیکن اگر آپ کوئی منفرد تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کے لیے اس
سے بہترین ہوٹل اور کوئی نہیں-
یہاں آنے والے مہمانوں کے لیے ہر قدم پر ایک نیا ایڈونچر موجود ہے- کہیں ان
کا واسطہ قید خانے سے پڑتا ہے تو کہیں انہیں تابوت میں سونا پڑتا ہے
|
|
31 کمروں پر مشتمل یہ پروپلز آئی لینڈ سٹی لانج نامی ہوٹل برلن میں واقع ہے-
اور ہوٹل کا ہر کمرہ ہی عجیب و غریب ہے-
کسی کمرے میں آپ کو ہر طرف شیشے ہی شیشے دکھائی دیں گے تو کسی کمرے میں
سونے کے بیڈ ہی زمین کے اندر ہوگا-
اس ہوٹل کے ایک کمرے میں رنگا رنگ روشنیاں موجود ہیں تو دوسرا کمرا اس
انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ خود کو اڑتا ہوا محسوس کریں گے-
|
|
اگر یہ کمرے بھی پسند نہ آئیں تو ایک کمرا ایسا بھی ہے جس میں سونے پر آپ
کو ایسا محسوس ہوگا آپ کہ تابوت میں لیٹے ہیں-
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کے واش روم کسی چار دیواری میں نہیں بلکہ
الماریوں میں چھپے ہوئے ہیں- |