حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کا نکاح مدینہ طیبہ میں چھ سال کی عمر میں ماہ شوال میں ہوا،اور ماہِ شوال
ہی میں نو سال کی عمر میں حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئیں، پھر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خدمت
میں نو سال تک رہیں۔ جب سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے وصال
فرمایا تو اس وقت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی عمر اٹھارہ سال تھی۔(الطبقات
الکبریٰ لابن سعد،ذکرازواج رسول اللہ،ج۸،ص۴۶،۴۸)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہابیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ
علیہ واٰلہ وسلم نے مجھ سے شوال کے مہینے میں نکاح کیااوررخصتی بھی شوال کے
مہینے میں ہوئی تو کون سی عورت مجھ سے زیادہ خوش نصیب ہے!ام المؤمنین حضرت
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہااس بات کوپسندکرتی تھیں کہ عورتوں کی رخصتی شوال
میں ہو۔(صحیح مسلم،کتاب النکاح،باب استحباب التزوج ...الخ،
الحدیث۱۴۲۳،ص۷۳۹)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی سیرت مبارکہ کے حوالے سے مزید معلومات
حاصل کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ (شائع کردہ) کتاب"امہات المؤمنین
رضی اللہ تعالیٰ عنہن"کا مطالعہ فرمائیں۔ |