فائیو اسٹار ہوٹل کا مقابلہ کرتی پرتعیش جاپانی ٹرین

جاپان کی بلٹ ٹرینوں کا شمار دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں کیا جاتا ہے لیکن جاپان اب جو ٹرین متعارف کروانے جارہا ہے اس کا مقابلہ دنیا کے پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹلوں کیا جاسکے گا-

جاپانی انجیںئیر اس وقت ایک ایسی ٹرین کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں بیٹھ کر لوگوں کو وہ تمام سہولیات میسر آئیں گی جو انہیں فائیو اسٹار ہوٹلوں میں فراہم کی جاتی ہیں-
 

image


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹرین کو دنیا کی مشہور ترین گاڑی فراری کے ڈیزائنر Ken Okuyama جے آر ایسٹ ریلوے کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں-

امید کی جارہی ہے کہ یہ کروز ٹرین سال 2017 تک لانچ کر دی جائے گی جبکہ اس ٹرین کے ڈیزائن کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں- اور اس ٹرین کو جاپان میں سیون اسٹار سپر لگژری سفر کے لیے زیرِ استعمال لایا جائے گا-

اس ٹرین کے دو ایسے حصے بھی ہوں گے جن کی شیشے سے بنی دیواروں سے باہر کے خوبصورت قدرتی نظاروں کا مشاہدہ کیا جاسکے گا- اور ساتھ ہی لگژری ہوٹلوں کی مانند اس ٹرین میں ڈیلکس سوئٹس یا کمرے بصی حاصل کیے جاسکیں گے-
 

image

یہ کمرے دو ڈبل بیڈ اور لاؤنج ایریے کی سہولیات سے آراستہ ہوں گے-

اس ٹرین میں 34 افراد سفر کرسکیں گے جو کہ 10 کمپارٹمنٹس میں تقسیم ہوں گے- اتنے وسیع ایریے میں انتہائی کم مسافروں کے سفر کرنے کی وجہ سے ہر مسافر انتہائی آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہوسکے گا-

مسافروں کے آرام دہ سفر کے لیے ٹرین میں صوفے کے طرز کی سیٹیں نصب ہوں گی- اس کے علاوہ مسافر ٹرین کی بالکل سامنے کی اسکرین سے ریلوے ٹریک کو بھی دیکھ سکیں گے-

سپر لگژری ٹرین میں دیگر جدید سہولیات کے علاوہ دو منزلہ ڈیلکس سوئٹ بھی موجود ہوں گے- ان کمروں میں زیریں فلور دو ڈبل بیڈ اور ایک پرائیوٹ باتھ روم کی سہولت سے آراستہ ہوگا جبکہ بالائی منزل پر لاؤنج ایریا موجود ہوگا-

سیون اسٹار لگژری ٹرین میں ایک پیانو٬ بار اور ایک ڈائننگ ہال بھی موجود ہوگا- اور اس ٹرین کی تیاری پر آنے والی لاگت تقریباً 3 بلین ین سے زائد ہوگی-
 

image

یہ ٹرین صرف اندر کی جانب سے ہی نہیں بلکہ باہر کی طرف سے بھی انتہائی پرکشش اور منفرد ڈیزائن کی حامل ہوگی-

اس کروز ٹرین کی چھتیں بلند ہوں گی اور ساتھ ہی اضافی مسافروں کے لیے مزید پانچ کمپارٹمنٹ بھی موجود ہوں گے-

یہ ٹرین ای ڈی سی سسٹم سے آراستہ ہوگی جس کی وجہ سے اس ٹرین میں بجلی اور بغیر بجلی دونوں صورتوں میں چلنے کی سہولت موجود ہوگی-

اگرچہ ابھی تک اس ٹرین کے سفری ٹکٹ کی قیمت مقرر نہیں کی گئی لیکن جو بھی ہو اس ٹرین کا سفر ضرور پر لطف ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Observation cars with glass walls, deluxe suites and a sleek design - this is the future of train travel in Japan. Cruise Train is expected to launch in the spring of 2017, but renderings have been released, unveiling a revolutionary blueprint with a £30m price tag.