دنیا کا سب سے بڑا پرندہ دریافت

کیا کبھی آپ کے ذہن میں کسی ایسے پرندے کا خیال آیا ہے کہ جس کے پر اتنے بڑے ہوں کہ اسے پنجرے میں قید کرنا تو دور کی بات گھر کے کمرے میں رکھنا بھی ناممکن ہو- اگر نہیں تو پھر جان لیجیے کہ واقعی دنیا میں ایک ایسا پرندہ موجود تھا جو کہ اب ناپید ہوچکا ہے-
 

image


شمالی کیرولینا کے نیشنل سینتھیسس سینٹر کے مطابق 'پلاگورنس سندرسی' نامی اس پرندے کے پر تقریبآ 20 سے 24 فٹ تک لمبے ہوتے تھے- اور یہ لمبائی آج کے دور کے سب سے بڑے پرندے رائل البٹروسس سے دوگنا تھی۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ پرندہ تقریباً 25 سے 28 ملین سال قبل کرہ ارض پر موجود تھے۔

ان پرندوں میں اپنے پروں کو جھٹکا دیے بغیر طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت موجود تھی۔ اور وہ یہ سب اپنے پتلے پروں اور کھوکھلی ہڈیوں کی مدد سے کیا کرتے تھے-

لیکن ایسا بھی نہیں کہا جاسکتا کہ اتنا بڑا پرندہ عام پرندوں کی مانند فورآ اڑ جاتا ہوگا، پلاگورنس سندرسی کو اڑنے کے لیے شاید کچھ دوڑنا پڑتا ہو گا۔

دنیا کے اس سب سے بڑے پرندے کا ڈھانچہ اکتیس سال قبل زمین کے اندر سے اس وقت دریافت کیا گیا جب مزدوروں نے جنوبی کیرولینا میں چارلسٹن انٹرنشنل ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لیے کام کیا آغاز کیا۔
 

image

اس پرندے کی دریافت ہونے والی باقیات میں ایک مکمل کھوپڑی، بازو اور ٹانگ کی ہڈیاں شامل تھیں، وہ اتنا بڑا تھا کہ کھدائی کا کام مشین کی مدد سے کرنا پڑا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The largest bird that ever flew, which had a staggering 24ft (7 metre) wingspan, was so heavy it would have had to take off like a hang glider. Computer simulations have revealed that the prehistoric condor-like Pelagornis sandersi could only have left the ground by taking a running jump downhill into a headwind.