ایک دور میں ٹائی ٹینک کو دنیا کا مہنگا ترین بحری جہاز
سمجھا جاتا تھا - تاہم بدلتے وقت کے ساتھ پوری دنیا میں سفر کرنے والے بحری
جہازوں میں بھی ترقی دیکھنے کو ملی- مستقبلِ قریب میں چند ایسے بحری جہاز
سمندروں میں اپنی جگہ بنانے والے ہیں جو جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے
ساتھ ساتھ دنیا کے چند مہنگے ترین بحری جہاز ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں-
|
Freedom Ship
یہ مستقبل کا ایک بڑا اور سب سے سے مہنگا بحری جہاز ہے- لیکن اب تک اس جہاز
کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا- اس جہاز میں 70 ہزار سے زائد افراد
سفر کر سکیں گے- اندازوں کے مطابق اس جہاز کا اپنا ائیرپورٹ٬ ہاسپٹل اور
کیسینو ہوگا- اس بحری جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت 10 بلین ڈالر ہے- |
|
Princess Kaguya
یہ بحری جہاز 1640 فٹ لمبا ہوگا اور اس پر 8400 سے زائد افراد سفر کرسکیں
گے- یہ حقیقی معنوں میں ایک پانی پر بہتا ہوٹل ہوگا- اس جہاز میں 3 ہوٹل٬
شاپنگ مال٬ کنسرٹ ہال اور 50 کے قریب ریسٹورینٹ موجود ہوں گے- اور اس کے
افتتاح میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے- اس جہاز کی قیمت 5.4 بلین ڈالر ہے-
|
|
Carvinal Pinnacle
اس پروجیکٹ پر آنے والی لاگت 1.5 بلین ڈالر ہے اور یہ بحری جہاز 6 ہزار سے
زائد مسافروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے- اس بحری جہاز کو Maurizio Cergol
نے ڈیزائن کیا ہے- اس جہاز کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن کی روشنی میں نہیں
دیکھا جاسکے گا- لیکن ابھی تک اس بحری جہاز کو حقیقت کا روپ نہیں دیا گیا-
|
|
Oasis 3
یہ بحری جہاز Oasis نامی بحری جہازوں کے سلسلے میں سے ایک ہے- یہ جہاز 6360
سے زائد مسافروں کی میزبانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا- اس بحری جہاز میں
بار اور ایکوا تھیٹر بھی موجود ہوں گے- امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سال 2016
تک اس بحری جہاز کا افتتاح کر دیا جائے گا- اس جہاز کی قیمت 1.4 بلین ڈالر
ہے-
|
|
Carnival Vista
یہ بحری جہاز اٹلی کے Fincantieri shipyard میں تعمیر کیا جائے گا- اور اس
جہاز میں 4 ہزار افراد سفر کرسکیں گے- یہ بحری جہاز 2016 میں پانیوں پر
تیرتا دکھائی دے گا- اس جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت 975 ملین ڈالر ہے-
|
|
Norwegian Bliss
اس بحری جہاز میں 4200 مسافر سفر کرسکیں گے اور اس کی قیمت 900 ملین ڈالر
ہے- اس جہاز میں لاؤنجز٬ بار اور کچھ لگژری ولاز بھی موجود ہوں گے- لیکن اس
کا افتتاح 2017 تک کیا جائے گا-
|
|
P&O Britannia
820 ملین ڈالر کی لاگت میں تیار ہونے والا یہ بحری جہاز سال 2015 تک پانیوں
پر تیرتا دکھائی دے گا- اس بحری جہاز میں 4372 سے زائد افراد سفر کر سکیں
گے- اس جہاز میں 4 سوئمنگ پول٬ 13 بار اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہوں گے- اور
یہ جہاز 15 منزلہ ہوگا-
|
|
Eoseas
اس بحری جہاز کا افتتاح سال 2016 تک ممکن ہے اور یہ 3,311 مسافروں کی
میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہوگا- یہ بحری جہاز پروپلنگ سسٹم رکھتا ہوگا جس کے
باعث جہاز توانائی کا استعمال کم کرے گا- اس جہاز کی تیاری پر آنے والی
لاگت 740 ملین ڈالر ہے-
|
|
Titanic 2
یہ مشہور جہاز ٹائی ٹینک جو کہ 1912 میں ڈوب گیا تھا٬ کی نقل ہے اور بہت حد
تک ٹائی ٹینک سے مماثلت رکھتا ہے- اس جہاز کا افتتاح 2016 میں کیا جائے گا-
یہ جہاز اس وقت زیرِ تعمیر ہے- اس پروجیکٹ کا اعلان 2012 میں ارب پتی Clive
Palmer نے کیا تھا- اس جہاز کی تیاری پر آنے والی لاگت 500 ملین ڈالر ہے-
|
|
Seven Sea Explorer
یہ جہاز 2016 میں پانیوں سے ٹکرائے گا اور اپنے مہمانوں کو ایک بہترین سفر
کی پیشکش کرے گا- اس بحری جہاز میں صرف 738 افراد سفر کرسکیں گے- یہ جہاز
کیریبین اور بحیرہ روم سے گزرتے ہوئے الاسکا کی جانب سفر کرے گا- اس جہاز
کی تیاری پر آنے والی لاگت 450 ملین ڈالر ہے- |
|