لاہور کے بعد اب کراچی کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری ہے
کہ ان کے شہر میں بھی جلد ہی میٹرو بس چلتی دکھائی دے گی-
جی ہاں گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کراچی کے شہریوں
کو میٹرو بس کا ’تحفہ‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
|
|
میاں محمد نواز شریف نے یہ اعلان جمعرات کو کراچی کے دورے کے موقع پر کیا-
اس منصوبے کو ’گرین لائن‘ کا نام دیا گیا ہے اور جبکہ اس سلسلے میں سندھ
حکومت کا بھی تعاون شامل ہوگا۔ نواز شریف نے میٹرو بس کے اس منصوبے کو شہر
قائد کے لئے انقلابی قرار دیا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاوٴن سے شروع
ہوکر ٹاور پر ختم ہوگا اور یہ فاصلہ 25 کلومیٹر سے زائد بنتا۔
|
|
اندازے کے مطابق اس سہولت سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹرو بس منصوبے پر جلد ہی ہنگامی بنیادوں
پر کام شروع کردیا جائے گا۔ |