پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ قدرت نے پانی کے ذخائر
گلیشئر، ندی، دریا، جھیل اور سمندر کی شکل میں محفوظ کردئے ہیں۔ اگر ہم بات
کریں صرف جھیلوں کی تو اس وقت پوری دنیا میں 3 ملین سے زائد جھیلیں پائی
جاتی ہیں جو کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے قابل دید ہیں- لیکن ہم آج جن
جھیلوں کا ذکر کررہے ہیں ان کا شمار دنیا کی عجیب و غریب جھیلوں میں ہوتا
ہے۔ یہ کیوں عجیب وغریب کہلاتی ہیں اس کا اندازہ آپ کو آرٹیکل پڑھ کر ہوگا-
|
|
یہ جھیل Palau میں واقع ہے جو کہ گولڈن جیلی فش سے بھرپور ہے- اور یہاں
غوطہ خوری کرنے والوں کو ایک منفرد تجربہ حاصل ہوتا ہے- ان جیلی فش کی
جسامت ایک سکے سے لے کر فٹبال کے جتنی ہوتی ہے-
|
|
قرمزی رنگ کے پانی کی حامل یہ عجیب و غریب جھیل بولیویا کے علاقے Laguna
Colorada میں واقع ہے اور 23 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس
جھیل کے اس منفرد رنگ کی وجہ جھیل میں لال رنگ کی کائی اور دیگر جرثومہ کا
ہونا ہے-
|
|
یہ ابلتے اور کھولتے پانی کی جھیل ڈومینیکا میں واقع ہے اور آج تک کوئی بھی
شخص اس کے درجہ حرارت کی پیمائش نہیں کرسکا-
|
|
یہ کینیڈا میں واقع Manicouagan نامی جھیل ہے- جھیل کے وسط میں دکھائی دینے
والا گول دائرہ اس وقت وجود میں آیا جب 200 ملین سال قبل 3.1 میل قطر کا
سیارہ یہاں گرا- یہ جھیل 750 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-
|
|
یہ جھیل Trinidad میں واقع ہے جسے La Brea Pitch کے نام سے جانا جاتا ہے-
یہ جھیل تقریباً 10 ملین ٹن معدنی تارکول پر مشتمل ہے جو کہ 10 ایکڑ رقبے
پر پھیلا ہوا ہے- اور یہ زمین پر دنیا کا سب سے بڑا تارکول کا قدرتی ذخیرہ
ہے-
|
|
یہ میڈیسن نامی جھیل کینیڈا میں واقع ہے- دیکھنے میں اس میں کوئی عجیب بات
نہیں ہے لیکن آپ موسم سرما اسے ڈھونڈتے رہ جائیں گے٬ کیونکہ اس جھیل کے
اندر بڑے بڑے سوراخوں کا ایک سلسلہ موجود ہے اور پانی ان کے اندر چلا جاتا
ہے- ان زیرآب غاروں تک رسائی ناممکن ہے اور یہاں کی مقامی آبادی اسے جادوئی
جھیل کہتی ہے-
|
|
بحیرہ مردار اردن میں واقع ہے اور اس کا پانی دوسرے سمندروں کی نسبت دس گنا
زیادہ نمکین ہے- اس پانی میں جوڑوں اور جلد کی بیماریوں کے لیے شفایابی
پائی جاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ نمکیات کے باعث اس پانی میں کوئی ڈوبتا
نہیں ہے اور لوگ اس کی سطح پر تیرتے رہتے ہیں- یہ سطح سمندر سے 1486 فٹ
نیچے واقع ہے-
|
|
تنزانیہ کی وادی رفٹ میں واقع یہ نیٹرون نامی جھیل ایک خطرناک جھیل ہے- اس
جھیل کا درجہ حرارت 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے اور اس جھیل پر
آکر بیٹھنے والا کوئی پرندہ پتھر میں تبدیل ہوجاتا ہے- پرندے اس جھیل کی
خوبصورتی دیکھ کر پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے
ہیں-
|
|
McKenzie نامی یہ جھیل آسٹریلیاں میں فریزر نامی جزیرے پر واقع ہے- 370
ایکڑ کے رقبے پر پھیلی یہ جھیل مکمل طور پر بادلوں کے میٹھے پانی سے بھرتی
ہے- اور یہ دنیا کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے-
|