شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پروفائل پکچر
(Zafar Jawed Hashmani, Karachi)
شہید فلسطینی بچوں سے اظہار
یکجہتی کیلیے پروفائل پکچر تبدیل کرنے کی اپیلوں کے جواب میں-
سب سے پہلے پاکستان- یہ ایک سچائی ھے لیکن مشرف نے کہہ کر اسے اپنا لیا-
اسے دہرانا مشرف کی سوچ کا تسلسل نہیں لیکن کسی کی بات کو رد کرنے کے لۓ
اچھا طعنہ ضرور ھے-
ذرا یاد کریں- ابھی کچھ عرصہ پہلے ہمارے تھر میں سیکڑوں ہزاروں بچوں کی
اموات ہو گئیں- کیا فیس بُک پر موجوُد ہمارے دوستوں میں سے کسی نے اُس درد
کو اس نہج پر محسوس کیا؟ کیا کسی نے اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی؟ کیا ہمارے
دیگر اسلامی برادر ممالک کے مسلمان شہریوں نے فیس بُک پر ایسی کوئی اپیل
پوسٹ کی؟
ہمارا اپنے برادراسلامی ممالک کے "مسلمان" شہریوں سے ایک نظریاتی رشتہ ہے
جو، کم از کم اُن کی حد تک ایک "رسمی" شکل اختیار کر چُکا ہے جبکہ ہمارا
اپنے ملک کے "تمام" شہریوں، مُسلم غیر مُسلم دونوں سے ایک "زمینی" رشتہ ھے
جو غیررسمی بھی ھے اور حقیقی بھی- اگر اپنے نظریاتی رشتوں میں منسلک افراد
کے دکھ کومعمول کی سطح سے زیادہ محسوس کرنا کوئی بُری بات نہیں تو اپنے
زمینی رشتوں کے درد پر معمول کی سطح سے بہت کم ردّ عمل بھی کوئی اچھی بات
نہیں-
ہم تعلّق رکھنے کے معاملے میں کتنے غیر محتاط ہیں کہ جہاں یاتھ ملانا ہو
وہاں گلے ملتے ھیں اور جہاں سینے سے لگانا ہو وہاں اُنگلیاں چھُوا کرگزر
جاتے ہیں! |
|