عموماً ہماری توجہ بڑی بڑی ایجادات کی جانب رہتی ہے لیکن
حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں چند چھوٹی چھوٹی ایجادات دنیا میں انقلاب
برپا کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اب ایسا کچھ مستقبل میں بھی ہونے جارہا
ہے- آج ہم آپ کو چند ایسی سادہ اور نئی ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جو
انسانوں کی زندگی میں آسانی لائیں گی- اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان
ایجادات کا تعلق ہمارے روزمرہ کے امور سے ہے-
|
غذائی مواد کے بارے میں
درست معلومات
مارکیٹ میں دستیاب ڈبوں میں پیک خوراک کے بارے میں جو غذائیت کے بارے میں
معلومات ڈبوں پر شائع کی جاتی ہیں ان میں کم ہی سچائی پائی جاتی ہے- لیکن
اب ان کے بارے میں درست معلومات اسکیو نامی ایک آلے کی مدد سے آسانی حاصل
کی جاسکیں گے- جیب میں آ سکنے والا یہ چھوٹا آلہ کھانے میں موجود کیلیوریز
اور کیمیائی مواد کے بارے میں درست معلومات فراہم کرسکے گا۔ |
|
پانی کی صفائی کرنے والا سستا اور ہلکا
فلٹر
دنیا میں پھیلنے والے زیادہ تر امراض کا سبب آلودہ پانی ہے لیکن اب اس
آلودہ پانی کو صاف کرنے والا پورٹ پیور نامی ایک ایسا فلٹر پیش کیا گیا جو
کسی بھی جھیل یا چشمے کے گندے پانی کو صاف اور پینے کے قابل بنانے کی
صلاحیت رکھتا ہے- اس ڈیوائس میں نئے فلٹر کی تبدیلی سے قبل تین سے پانچ
ہزار گیلن پانی کو پینے کا قابل بنایا جاسکت ہے۔
|
|
دانتوں کے مسائل حل کرنے والی چیونگم
دنیا میں تقریباً چار ارب افراد ایسے ہیں جو مسوڑوں اور دانتوں کے مختلف
امراض کا شکار ہوتے ہیں اور ان کا علاج نہیں ہوپاتا لیکن سائنسدانوں نے اس
کا حل ہے نکال لیا ہے اور وہ ہے سویٹ بائٹ نامی ایک چیونگم- یہ چیونگم ایک
روغن زیلیٹول کی مدد سے دانتوں کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف مراض سے
محفوظ رکھے گی-
|
|
استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے
والا شاور
شاور سے پانی کی اتنی بڑی مقدارضائع ہوتی ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے٬
صرف امریکہ میں ایک سال کے دوران شاور کے ذریعے ایک اعشاریہ دو ٹریلین گیلن
پانی ضائع ہوتا ہے اور پھر اسی طرح توانائی کی ضرورت بھی پڑتی ہے- لیکن اس
کا حل ایک اورب سیز نامی ایک ایسے شاور میں پوشیدہ ہے جو پانی کے استعمال
میں نوے اور توانائی کے استعمال میں اسی فیصد تک کمی کا دعویٰ کرتا ہے- یہ
ری سائیکل شاور پانی کو اپنے فلٹر سسٹم کے ذریعے دوبارہ صاف کرکے قابلِ
استعمال بناتا ہے-
|
|
دماغی صدمے کا پتہ لگانے والا ماؤتھ گارڈ
دماغی صدمے کے بارے میں دریافت کرنا ایک مشکل ترین کام ہے جس کی وجہ سے
اکثر مریضوں کو بڑے دماغی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے- لیکن اب جاپانی
ماہرین نے ماﺅتھ گارڈ ماموری نامی ڈیوائس میں ایسے سنسر نصب کیے ہیں جو کسی
ٹکر یا چوٹ کی صورت میں پہنچنے والے دماغی صدمے کے بارے میں آگہی فراہم
کرسکیں گے۔
|
|
اپنی لیکج کی خود دیکھ بھال کرنے والا
سمارٹ پائپ
پائپوں سے پانی کی لیکج کے باعث ہر سال پانی کی ایک بھاری مقدار ضائع
ہوجاتی ہے لیکن اب اس کا حل بھی تلاش کرلیا گیا ہے جو کہ اسمارٹ پائپ
ٹیکنالوجی ہے-یوں تو یہ ٹیکنالوجی ابھی تیاری کے مراحل میں ہے مگر اس کی
خاصیت یہ ہوگی کہ یہ بغیر کسی سنسر کی مدد کے بھی سرکاری پانی کے سسٹم میں
موجود لیکج کی دیکھ بھال کرے گی اور اس پانی کی ترسیل کو زیادہ مؤثر بنائے
گی-
|
|
بجلی پیدا کرنے والے کپڑے
ہماری جسم سے ایک بڑی مقدار میں حرارت پیدا ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ
توانائی ماحول میں ہی ضائع ہوجاتی ہے اور اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا
جاسکتا- تاہم مستقبل میں ایسے کپڑے متعارف کروائیں جائیں گے جو موبائل فون
چارج کرسکیں گے جبکہ یہ بجلی جسمانی حرارت سے پیدا ہوگی۔ بجلی پیدا کرنے
والے فیلٹ نامی کپڑا یہ کام سرانجام دے گا البتہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تیاری
کے مراحل میں ہے-
|
|
بغیر دھوئیں کا شمسی توانائی سے چلنے والا
چولہا
ایسے ترقی پذیر ممالک جہاں کھانا پکانے کے لیے بڑی مقدار میں مہنگے ایندھن
کا استعمال ایک مجبوری ہے٬ ان کے لیے انفٹینی بیکرے نامی شمسی چولہا ایک
بہترین متبادل طور پر سامنے آیا ہے- یہ چولہا جہاں ایک جانب توانائی کی بچت
کرتا ہے وہیں دوسری طرف امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے کیونکہ اس سے مضر صحت
دھواں نہیں اٹھتا- یہ شمسی چولہا ری سائیکل تیل کے ڈرمز، لکڑی اور بانس
وغیرہ کی مدد سے مقامی طور پر کم وقت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔
|
|
سائیکل کا تیز رفتار پہیہ
سائیکل کے ذریعے دفتر یا اسکول جانے والے افراد کو کافی جسمانی محنت کرنا
پڑتی ہے اور اس سے وقت بھی کافی صرف ہوتا ہے خاص طور پر وہ افراد جو سائیکل
پر طویل سفر کرتے ہیں- تاہم مستقبل میں سمارٹ نامی ایک سائیکل کے پہیے کی
مدد سے ان مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا- یہ پہیہ کسی بھی قسم کی سائیکل
میں لگایا جاسکے گا- اور یوں ایک پہیے کو موٹرائز کر کے اس سے فائدہ اٹھایا
جاسکے گا- اس پہیے کے ذریعے سائیکل کی حد رفتار فی گھنٹہ بیس میل ہوگی - اس
کے علاوہ پہیے کو اسمارٹ فون سے منسلک کر کے چوری سے بھی بچایا جاسکے گا۔
|
|