دنیا کا سب سے خوفناک سوئمنگ پول

آپ نے سوئمنگ پول تو بہت دیکھے ہوں گے اور متعدد میں تیراکی بھی کی ہوگی لیکن ہم آپ کو دنیا کے سب سے خوفناک سوئمنگ پول کے بارے میں بتائیں گے جس کے بارے میں یقیناً آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا-

دنیا کا سب سے خوفناک سوئمنگ پول ایڈنبرگ یونیورسٹی میں بنایا گیا ہے اور اس سوئمنگ پول میں میں 9 منزلہ عمارت کی بلندی جتنی لہری اٹھتی ہیں اور بہاؤ اولمپک سوئمر سے چار گنا زیادہ تیز ہے-
 

image


اس سوئمنگ پول کی تیاری کا مقصد تیراکی نہیں بلکہ ویوٹربیونز کی نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کرنا ہے- لیکن اگر کوئی اس میں تیراکی کرنے کوشش کرے بھی تو وہ اس کی لہروں کے بہاؤ اور ان کی بلندی کا مقابلہ نہیں کرسکتا-

اس سوئمنگ پول کو ریسرچ سینٹر میں مختلف بحری تجربات کے لیے بنایا گیا ہے-

اس سوئمنگ پول کا قطر 82 فٹ ( 25 میٹر ) ہے اور گہرائی 6.6 فٹ ( دو میٹر ) ہے جبکہ سوئمنگ پول میں اٹھنے والی لہروں کی بلندی 92 فٹ ( 28 میٹر ) تک ہوتی ہے-
 

image

اس سوئمنگ پول کی تیاری پر 16.3 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے اور سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ سوئمنگ پول بحری توانائی کی ٹیکنالوجی کو جانچنے اور اسے ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Fancy a swim in a pool that has waves nine-stories high and currents four times faster than an Olympic swimmer? That’s what awaits you if you stumble into the state-of-the-art wave pool named FloWave at the University of Edinburgh.