وقت سے آگاہ رہنے کے لیے ہتھیلی پر گھڑی باندھنے کا رواج
صدیوں پرانا ہے گزرتے وقت کے ساتھ گھڑیوں کے ڈیزائن میں جدت بھی دیکھنے کو
ملی لیکن اب جلد ہی ایک ایسا دور آنے والا ہے جس میں ہاتھ پر گھڑی باندھنے
کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
یوکرین کی گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے ایک ایسا جدید بینڈ ایجاد
کیا ہے جو کہ آپ کی مٹھی کو ہی گھڑی بنا دے گا۔
|
|
یہ حیرت اںگیز ایجاد مائیکل میڈوڈ نے ڈیزائن کی ہے-
دی ریٹوٹ نامی اس ایجاد کے ذریعے مٹھی پر ڈیجیٹل موڈ میں وقت نمایاں ہونے
کے علاوہ اسے موبائل فون سے منسلک بھی کیا جاسکتا ہے جس کے بعد مسیج اور
ٹوئٹ بھی آپ کی مٹھی پر ہی نمودار ہوجائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جدید رسٹ بینڈ کچھ ہی عرصے میں فروخت کیلئے پیش
کردیا جائے-
|
|
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 160 امریکی ڈالر رکھی
جائے گی۔ |