جو لوگ دفاتر یا گھروں پر کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت
گزارتے ہیں انہیں اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت ہوتی ہے لیکن اب اس مشکل
سے بچا جاسکتا ہے اور اس کا حل بھی انتہائی آسان ہے۔
|
|
حال ہی میں ہونے والی ایک امریکی تحقیق میں ماہرین نے اس مسئلے کا حل کچھ
یوں پیش کیا ہے کہ کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ
کے لیے آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر 20 فٹ کے فاصلے پر موجود چیز پر مرکوز
کرنے سے اس تکلیف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھنے کے باعث آنکھیں
تھک جاتی ہیں جبکہ سر اور گردن میں بھی درد شروع ہوجاتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق کمپیوٹر صارف کو ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کا وقفہ لے کر
اپنے سے کچھ دور موجود اشیا کو دیکھنا چاہئے۔ |