انسان زندگی کو سہل بنانے کے لیے آئے روز نت نئی ایجادات
اور تعمیرات کر رہا ہے اور اس کی ایک مثال جاپان میں بنایا جانے والا
کیپسول ہوٹل ہے۔
یہ انوکھا جاپانی ہوٹل جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نارتیا ائیرپورٹ سے چند
منٹ کی پیدل مسافت پر تعمیر کیا گیا ہے- چھوٹے چھوٹے کیپسول پر مشتمل یہ
ہوٹل آرام کرنے کی بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔
|
|
یہ کیپسول ہوٹل ایئرپورٹ کے نزدیک کار پارکنگ کے ایریے میں بنایا گیا ہے
اور تعمیر کا مقصد اپنی پرواز کا انتظارکرنے والے مسافروں کو آرام دہ جگہ
مہیا کرنا ہے۔
نارتیا ائر پورٹ نے حال ہی میں قدرے سستی پروازوں کا آغاز جو کہ طلوع
آفتاب سے پہلے روانہ ہوتی ہیں اور ان میں سفر کیلئے مسافروں کو چند گھنٹے
قبل ایئر پورٹ پہنچنا ہوتا ہے۔
|
|
اس ہوٹل کے کیبن میں 9 گھنٹے کے قیام کا خرچہ تقریباً 22 پاؤنڈ ہے جبکہ
مسافر 9 پاؤنڈ فی گھنٹہ کے حساب سے کم وقت کیلئے بھی قیام کر سکتے ہیں۔ |