ترک شدہ ملٹری بیس٬ ویران پڑے ہاسپٹل وارڈز اور سینما گھر
اب صرف اپنی سابقہ چمک دمک کی ایک پرچھائی کے طور پر باقی رہ گئے ہیں اور
ان کی ویرانی دیکھ کر انسان خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے- یہ تصاویر سابقہ
سوویت یونین کے مختلف مقامات کی ہیں اور ان تصاویر کو جنوب مشرقی لندن سے
تعلق رکھنے والی Rebecca Litchfield نامی ایک 32 سالہ فوٹوگرافر نے اپنے
کیمرے میں محفوظ کیا- ان تصاویر کے حصول کے لیے مس Rebecca نے 9 ممالک کا
سفر کیا جو کہ سابق سوویت یونین کا حصہ تھے اور اس دوران انہیں گرفتار کر
کے ان تحقیقات بھی کی گئیں- یہ سب انہوں نے اپنی ایک کتاب 'Soviet Ghosts'
کے لیے کیا-
|
|
یہ تصویر بلغاریہ کی ایک تاریخی یادگار Buzludzha کی ہے جو کہ Buzludzha
پہاڑی پر واقع ہے-
|
|
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ “ ہو سکتا ہے کہ چند لوگوں کو یہ صرف تباہ شدہ
کھنڈرات لگیں- لیکن مجھے ان میں خوبصورتی نظر آرہی ہے جیسے کوئی ایسی
یادداشت جسے ہم کھونے والے ہیں- یہ تصویر سوویت آبدوز کی ہے-
|
|
فوٹوگرافر نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ترک شدہ عمارات کے درست مقام کو ظاہر
نہیں کریں گی-یہ تصویر ہنگری کے ایک خستہ حال یونٹ میں موجود MAV 424 اسٹیم
ٹرین کی ہے-
|
|
یہ تصویر Pripyat فئیر گراؤنڈ کی ہے اور اسے 1986 میں ہونے والے چرنوبل
حادثے کے بعد سرکاری سطح پر کبھی بھی نہیں کھولا گیا-
|
|
یہ تصویر جرمنی کے ایک ایسے اسپتال کی ہے جس کا استعمال ترک کر دیا گیا اور
اب یہ ویران پڑا ہے-
|
|
یہ ویران اور ٹوٹی پھوٹی عمارت ایک سابقہ روسی سینما ہے اور یہاں ہر طرف
ملبہ ہی ملبہ پڑا ہے جبکہ دیواروں سے وال پیپر بھی اکھڑ چکے ہیں-
|
|
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ “ اس دور کے بارے میں اپنی ذاتی رائے دینے سے
گریز کریں اور کوشش کریں کہ نسبتاً غیر جانبدار رہا جائے-“ یہ تصویر
ایسٹونیا کے Patarei قید خانے کی ہے-
|
|
یہ سلواکیہ ایک سابقہ ملٹری راکٹ بیس ہے جس کا استعمال ترک کیا جاچکا ہے-
اس بیس کو گرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا اور اس نہ مرمت کی جاتی ہے اور نہ ہی
دیکھ بھال-
|
|
اس ویران اسپتال میں طبی آلات٬ بوتلیں اور بستر دیکھے جاسکتے ہیں- Pripyat
نامی اس اسپتال کا استعمال چرنوبل حادثے کے فوراً بعد بند کر دیا گیا-
|
|
ایک فائٹر جیٹ جو سامنے سے تباہ ہوچکا ہے- یہ فائٹر جیٹ Latvia کے ایک
گاڑیوں کے قبرستان میں موجود ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|