مطالعے کے شوقین افراد کہیں بھی کتاب لے کر بیٹھ جاتے ہیں
اور بعض اوقات تو یہ کتاب کے ساتھ ہی سفر کرتے ہیں- لیکن بلغاریہ کے البینا
ساحل پر آنے والے افراد کو کتاب گھر سے لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ساحل پر
پوری ایک لائبریری موجود ہے-
|
|
اس لائبریری میں دس زبانوں میں مختلف موضوعات پر کم و بیش 2 ہزار 500
کتابیں موجود ہیں۔
اس بیچ لائبریری سے کتابیں حاصل کرنا بالکل مفت ہے اور یہاں ہر قسم کے
مطالعہ کرنے والوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ کلاسکس، تھرلر، مسٹریز، رومانس
اور دیگر موضوعات پر کتابیں پیش کی گئی ہیں۔
|
|
جرمن آرکیٹیکٹ اور بیچ لائبریری کے پراجیکٹ منیجر کے مطابق اس لائبریری کو
ایسے میٹریل سے تیار کیا ہے جو تیز ہوائوں اور سورج کی سخت شعاعوں کو
برداشت کرسکے جبکہ بارش کی صورت میں تمام کتابوں کو ونائل شیٹ اور زپ والے
کور کی مدد سے محفوظ کردیا جاتا ہے۔ |