سمندروں کی تہہ میں ایسے بے شمار قدرتی شاہکار موجود ہیں
عام انسانوں کے علاوہ خود سائنسدانوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہیں- بیشتر
قدرتی شاہکار زندگی کے حسین نظاروں کی ترجمانی کرتے ہیں اور انسانی عقل
حیرتوں کے سمندر میں غوطہ زن ہونے پر مجبور کردیتے ہیں۔
|
|
ایسا ہی ایک شاہکار دیکھنے کو ملا برطانوی کائونٹی کارن وال کی سمندری حدود
میں جہاں سیر کی غرض سے ایک شخص کشتی میں سوار ہوا اور سمندر کے درمیان میں
پہنچ کر اسے ایک نہایت خوبصورت اور بڑی جیلی فش دیکھنے کو ملی۔
سیاح نے گلابی رنگ کی اس خوبصورت جیلی فش کی ویڈیو کو اپنے کیمرے میں محفوظ
کرلیا-
|
|
ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس خوبصورت جیلی فش کا وزن لگ بھگ 20 کلو جبکہ
موٹائی ایک میٹر تک ہے٬ ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اب تک
دیکھی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے۔ |