فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے ایک زیرِ آب
تباہ شدہ بحری جہاز کے ملبے سے 300 سال پرانا خزانہ دریافت کر لیا اور یہ
300 سال پرانے ایک سونے کے نیکلس کے ٹکڑے ہیں جسے اسپین کے پادری مقدس
مانتے ہیں۔
|
|
ایرک اشمٹ اپنے خاندان کی مدد سے خزانے کی تلاش میں مصروف تھے جس کے دوران
انہیں فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی طرف سونے کا ایک نیکلس دریافت ہوا-
یہ نیکلس 1715 میں ایک سمندری طوفان کے نتیجے میں لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ اس
طوفان کی زد میں آ کر گیارہ بحری جہاز بھی ڈوب گئے تھے۔
ہسپانوی تاریخ دانوں نے اس نیکلس کو جب ایک جیولری سے جوڑا گیا تو یہ اعلیٰ
پادریوں کی پہنے جانے والی ایک چین بن گئی۔ یہ جیولری 25 سال قبل دریافت
ہوئی تھی-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ اشمٹ گزشتہ سال اسی مقام سے تین لاکھ ڈالر مالیت کے
سونے کے سکے بی دریافت کر چکے ہیں۔ |