جرمنی کے کھیت میں پراسرار دائرے

حال ہی میں جرمن صوبے باویریا میں چند ایسے پراسرار دائروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو کہ انتہائی ترتیب کے ساتھ بنے ہوئے ہیں اور ڈھائی سو فٹ کے رقبے پر محیط ہیں۔ اور یہ پراسرار دائرے اس وقت ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں-

یہ پراسرار جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے شہر وائلہائم کے نزدیک واقع ایک گندم کے کھیت میں بنے ہوئے ہیں-
 

image


یہ پراسرار دائرے گزشتہ ہفتے اس وقت منظرِ عام پر آئے جب گرم ہوا کے غبارے میں اڑنے والے ایک شخص کی نگاہ انتہائی بلندی سے ان خوبصورت دائروں پر پڑی۔ اس شخص نے دائروں کی تصاویر کھینچنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شائع کردیا-اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہزاروں لوگ وائلہائم کے قریب واقع اس مقام پر پہنچنا شروع ہو گئے۔

پراسرار دائروں کا حامل یہ کھیت ایک خلائی رصدگاہ کے قریب واقع ہے- خلائی رصد گاہ کے دائروں کے قریب ہونے کی وجہ سے لوگ یہ سوالات بھی اٹھا رہے ہیں کہ انتہائی درستگی کے ساتھ بنے 75 میٹر کے دائروی رقبے میں موجود یہ ڈیزائن انسانی کارنامہ ہے یا پھر کسی خلائی مخلوق کا۔

اس مقام پر آنے والے لوگ نہ صرف ان دائروں کو کی تصاویر اتار رہے ہیں بلکہ یہاں ناچ گا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں-
 

image

دوسری جانب کھیت کے مالک کرسٹوف ہٹنر نے ان پراسرار دائروں کی تخلیق سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور اس کام کو انتہائی مشکل قرار دیا ہے جبکہ کھیت میں کسی قسم کے ٹائروں کے نشانات بھی موجود نہیں اور نہ ہی کوئی اور قابلِ ذکر نشان۔‘‘

کرسٹوف ہٹنر کا کہنا ہے کہ اسے ان دائروں کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ اس کی گندم ضائع ہوجاتی ہے جس کی مالیت چند سو یورو بنتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Huttner told the dpa news agency he didn't create the circle himself – but suggested it was the work of students who were on summer holiday nearby. The crop circle has a 246-feet diameter and is made up of a complex pattern. Thousands of visitors have come to sing, dance and even swing pendulums in the giant image.