ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ طالبعلم اپنی آخری خواہش
کے پورے ہونے کے انتظار میں ہی تھا اور جیسے ہی پوری ہوئی دنیا سے منہ موڑ
لیا- ہم بات کر رہے ہیں سولہ سالہ طالبعلم دانیال کی-
دانیال تنویر عارضہ قلب میں مبتلا تھا اور اس کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے
کی خطیر رقم درکار تھی جبکہ دانیال پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران
خان سے ملاقات کی خواہش رکھتا تھا-
|
|
دانیال کی یہ خواہش گزشتہ اتوار اس وقت پوری ہوگئی جب عمران خان نے اس
نوجوان سے ملاقات کی- لیکن وہ اپنی اس خواہش کے پورا ہونے کے بعد زندگی کی
بازی ہار گیا-
دانیال کو بدھ کے روز ہندوستان روانہ ہونا تھا جہاں اس کے دل میں موجود
سوراخ کا علاج کیا جانا تھا۔
دانیال تنویر کی موت کا سبب اس کے علاج کے لیے درکار ایک کروڑ روپے کی خطیر
رقم بنی جو کہ بروقت جمع نہ ہوسکی-
|
|
عمران خان نے نوجوان سے ملاقات کے موقع پر اسے ایک امدادی چیک بھی پیش کیا
لیکن نوجوان کے انتقال کے بعد مرحوم کے والد نے یہ امدادی رقم شوکت خانم
ہسپتال پشاور کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ |