دنیا کے سب سے کم عمر مئیر کا اعزاز رکھنے والے 5 سالہ
رابرٹ ٹفٹس کو انتخابات میں بڑے حریف نے شکست اقتدار سے محروم کر دیا ہے-
کم عمر رابرٹ امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے مئیر تھے جہاں
انہیں ایک 16 سالہ لڑکے نے نئے انتخابات میں شکست دے کر اقتدار سے محروم
کردیا-
|
|
رابرٹ پہلی مرتبہ 2012 میں 25 افراد پر مشتمل قصبے ڈورسٹیٹ کے مئیر کے طور
پر منتخب ہوئے تھے- ہر سال قصبے میں ایک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے
اور اسی موقع پر مئیر کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے-
تاہم اس بار رابرٹ مئیر کی سیٹ کی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اس شکست کا
اعلان رابرٹ کی والدہ نے فیس بک پر کیا-
|
|
رابرٹ سب سے پہلے 3 سال کی عمر میں مئیر منتخب ہوئے جس کے ساتھ ہی انہیں
دنیا کا سب سے کم عمر مئیر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا تھا- |