دنیا کی سب سے میٹھی نوکری

دنیا کی مشہور یونیورسٹیوں میں شمار کی جانے والی برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کو آجکل ایک دلچسپ ملازمت کے لیے ایک طالب علم یا طالبہ کی تلاش ہے اور ریسرچ اسکالر کے طور پر دی جانے والی اس تحقیقی ملازمت کو ’دنیا کی سب سے میٹھی نوکری‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس متعلقہ تحقیقی ماہر کو منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد ’ڈاکٹر آف چاکلیٹ‘ بھی کہا جا سکے گا۔
 

image


اس ملازمت میں ڈاکٹریٹ کے کسی طالب علم یا طالبہ کو ’چاکلیٹ اسٹڈیز‘ یا چاکلیٹس سے متعلق بنیادی علوم پر تحقیق کرنا ہوگی۔

اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کیا جائے گا کہ ایسی اشیائے خوراک جن کی تیاری میں چاکلیٹس استعمال کی گئی ہوں، انہیں گرم موسم یا زیادہ درجہ حرارت پر پگھلنے سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

اس تحقیق کی ضرورت اس لیے محسوس کی جارہی ہے کہ دنیا کی کوئی بھی چاکلیٹ، چاہے وہ کتنے ہی اعلیٰ معیار کی کیوں نہ ہو، 34 ڈگری سینٹی گریڈ یا 93 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت کے قریب نرم پڑنا یا پگھلنا شروع ہو جاتی ہے حالانکہ یہ ٹمپریچر انسانی جسم کے اوسط درجہ حرارت سے بھی کم ہوتا ہے۔
 

image

اس آسامی پر انتخاب کے لیے صرف یورپی یونین کے شہریوں کی ہی درخواستیں قابلِ قبول ہوں گی۔ اس ریسرچ پروجیکٹ کے لیے رہنمائی کا کام کیمیکل انجینئرنگ، جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ اور نرم مادوں سے متعلق طبیعیاتی علوم کے ماہرین کریں گے۔

اگر اس تحقیق کے نتیجے میں واقعی چاکلیٹ مصنوعات کو نرم پڑنے سے محفوظ رکھنے کا کوئی طریقہ دریافت کر لیا جاتا ہے تو عام صارفین کے ساتھ ساتھ اس کا سب سے زیادہ براہ راست کاروباری فائدہ چاکلیٹ تیار کرنے والی دنیا کی دس سب سے بڑی کمپنیوں کو ہوگا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Cambridge University in the United Kingdom is seeking a "Doctor of Chocolate" to spend three and a half years indulging their sweet tooth -- all in the name of science. The successful candidate won't just be indulging in a Willy Wonka fantasy, though. They'll also have to have a top degree in physics, chemistry or engineering.