میگپی پرندہ برسوں پرانے چوری کے الزام سے ‘بری‘

نیل کنٹھ کی سیاہ اور سفید رنگ کی حامل ایک قسم پر برسوں سے یورپ میں زیورات چرانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے تاہم اب اس پرندے کو صدیوں پرانے اس الزام سے بری کر دیا گیا ہے-

اس پرندے کی جان بخشی اس وقت ہوئی جب اب ایک سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ یہ پرندہ بےقصور ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق نیل کنٹھ کی قسم کا سیاہ اور سفید رنگ کا یہ پرندہ (میگپی) حقیقت میں چمکتی ہوئی اشیا سے دُور بھاگتا ہے اس لیے زیورات چرانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بات برطانوی ماہرین نے متعدد تجربوں کے ذریعے ثابت کی۔
 

image


ماہرین کے مطابق یہ پرندہ نامعلوم اشیا سے خوف کھاتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے اس بات پر ریسرچ کرنے کے لیے مختلف اشیا کا انتخاب کیا گیا جس میں چمکتی ہوئی اشیا بھی شامل تھیں۔ ان اشیا کو برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسیکس میں مختلف مقامات پر رکھ دیا گیا اور ساتھ ہی اس قسم کے جنگلی اور پنجروں میں بند پرندوں کے ردِ عمل کا مشاہدہ کیا گیا۔

مذکورہ پرندے پر تجربے کے لیے جو اشیا استعمال کی گئی ان میں دھاتی اسکریو اور چمکتے ورق سے بنائی گئی انگھوٹھیاں شامل تھیں- یہ انگوٹھیاں آدھی نیلے رنگ کی تھیں جبکہ باقی کو چمکتا رہنے دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک المونیم کا ٹکڑا بھی رکھا گیا۔ اور ان تمام اشیا کے ساتھ دانہ بھی رکھا گیا۔

یونیورسٹی آف ایسیکس کے مطابق تحقیق کے دوران چونسٹھ تجربات کیے گئے اور اس دوران میگپی صرف دو مرتبہ چمکتی ہوئی اشیا کے قریب آیا۔ دونوں مرتبہ چاندی کی ایک انگھوٹی اٹھائی گئی جسے ان پرندوں نے اٹھاتے ہی پھینک دیا تھا۔

تحقیق کے مصنفین کے مطابق یہ پرندے ان چیزوں سے خوف محسوس کرتے ہیں- یہاں تک کہ ان اشیا کے قریب پڑے ہوئے دانے اٹھاتے ہوئے بھی یہ پرندے انتہائی محتاط انداز اپناتے ہیں۔
 

image

میگپی کے بارے میں لوگوں کے درمیان عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ یہ ایک انتہائی ہوشیار پرندہ ہے۔ یورپی روایات کے مطابق ان پر زیورات چوری کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور کہا یہ جاتا ہے کہ وہ چوری شدہ زیورات اپنے گھونسلے بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Magpies are often described as ” professional thief ,” but new research shows that the Magpies did not actually steal trinkets habits, but also afraid of shiny objects. Magpies are often portrayed in European folk tales as ” habitual theft ” , it is widely believed that the Magpies will be ” involuntarily ” to steal shiny little objects to their nest .