آج کل آپ کو سوشل میڈیا اور مختلف نیوز ویب سائٹس پر
جابجا ایسی تصاویر اور ویڈیو دکھائی دے رہی ہوں گی جس میں لوگ ٹھنڈے یخ
پانی سے بھری بالٹی خود پر الٹ لیتے ہیں- بظاہر تو یہ ایک بے وقوفی معلوم
ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ سب کچھ ایک بامقصد مہم کا حصہ ہے- اور یہ تمام
افراد جو اپنے اوپر یخ پانی الٹتے دکھائی دیتے ہیں دراصل ایک غیر منافع بخش
تنظیم کے لیے عطیات جمع کرنے کی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مہم اے ایل
ایس نامی بیماری کے لیے چلائی جارہی ہے-
اس بیماری میں انسانی اعصابی نظام میں خرابی پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے
دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے خلیات متاثر ہوتے ہیں۔ 29 جولائی سے جاری اس مہم
میں اب تک ہزاروں افراد حصہ لے چکے ہیں جن میں لاتعداد معروف شخصیات بھی
حصہ لے چکی ہیں- ان میں جارج ڈبلیو بش، ٹیلر سوئفٹ اور اوپراہ ونفرے٬ برٹنی
اسپیٔر، لیڈی گاگا اور ڈیوڈ بیکھم٬ بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل
ہیں-خود پر برف اور پانی سے بھری بالٹی الٹنے والے افراد دوسروں کو بھی
ایسا ہی کرنے یا پھر اس اعصابی کمزوری پر تحقیق اور مدد کرنے والی تنظیم
ALS کو پیسے عطیہ کرنے کا کہتے ہیں۔ یہ مہم کافی کامیابی کے ساتھ جاری ہے
اور مجموعی طور پر اب تک 53.3 ملیں ڈالر کی خطیر رقم اکٹھی کی جا چکی ہے۔
لیکن اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ماہرین یوں سر پر ٹھنڈے
پانی اور برف سے بھری بالٹی الٹنے کے اس عمل کو خطرناک بھی قرار دے رہے ہیں
اور ان کے نزدیک اس عمل سے جان بھی جاسکتی ہے
چند جھلکیاں دنیا کی ایسی مقبول و معروف شخصیات کی
جو اپنے اوپر برف اور پانی سے بھری بالٹی الٹ رہے ہیں:
|
|
دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس اپنے اوپر برف اور پانی کی بالٹی الٹتے
ہوئے-
|
|
فیس بک کے بانی مارک زومبروگ نے بھی اس مہم میں حصہ لیا-
|
|
اس مہم میں آصفہ بھٹو زرداری نے بھی حصہ لیتے ہوئے پانی سے بھری بالٹی اپنے
اوپر ڈالی-
|
|
اس مہم میں آصفہ بھٹو زرداری نے بھی حصہ لیتے ہوئے پانی سے بھری بالٹی اپنے
اوپر ڈالی-
|
|
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر پانی سے بھری بالٹی ان کی بیٹی نے الٹی-
|
|
تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم بھی اس مہم کا حصہ بنے-
|
|
آسٹریلوی ڈرائیور، ڈینیئل رکیارو نے بھی ’آئس بکٹ چیلنج‘ میں حصہ لیا۔
|
|
مشہور زمانہ ریسلر دی روک نے بھی اس مہم میں حصہ لیا-
|
|
مقبول پاپ سنگر جسٹن بائبر اپنے اوپر پانی سے بھری بالٹی الٹتے ہوئے-
|
|
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز بھی اس مہم کا حصہ رہے-
|
اس مہم کا حصہ بننے والے چند عام افراد کی تصاویر:
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|